اب گدھوں کے بھی شناختی کارڈ بنیں گے

مصر میں گدھے کے گوشت کی بڑھتی ہوئی فروخت کو روکنے اور اس مکروہ کاروبار میں ملوث افراد کے گرد گھیرا تنگ کرنے کے لیے گدھوں کے شناختی کارڈز بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

گزشتہ کچھ عرصے سے مصر کے مختلف حصوں میں گدھے کے گوشت کی فروخت ہونے کی خبریں منظر عام پر آنے کے بعد عوامی حلقوں میں سنسنی پھیل گئی۔ مصر کی حکومت نے اس حوالے سے عوام کو متنبہ کرنے کے لیے الیکٹرانک میڈیا کے ذریعے آگہی مہم اور خاکے بھی چلائے۔

پولیس نا صرف جگہ جگہ چھاپے مار کر قصابوں اور دکانداروں کو گرفتار کر رہی ہے بلکہ گدھوں کی گنتی کر کے ان کے شناختی کارڈز جاری کیے جارہے ہیں۔ یوں اب جس شخص کا گدھا بھی غائب نظر آیا۔ پولیس پوچھ گچھ کرسکتی ہے کہ کہیں اْسے ذبح کر کے قصاب کی دکان پر تو نہیں پہنچا دیا گیا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے