لفٹ دینے کے بہانے دو لڑکیوں سے زیادتی، ملزمان راستے میں پھینک کر فرار

بہاولپور میں موٹر سائیکل سواروں نے دو کمسن لڑکیوں کو اغوا کرنے کے بعد زیادتی کا نشانہ بنایا اور دونوں کو راستے میں پھینک کر فرار ہوگئے۔

پولیس کے مطابق تھانا دھوڑکوٹ کی بستی لوہاری والی کی رہائشی کمسن سمیرا بی بی اپنی سہیلی امیمہ بی بی کے ہمراہ سودا سلف لے کر پیدل گھر جا رہی تھیں کہ راستے میں موٹرسائیکل سوار محمد اظہر اور محمد صدیق درکھان نے لڑکیوں کو گھر تک چھوڑنے کا جھانسہ دے کر اغوا کر لیا اور نامعلوم مقام پر لے جا کر دونوں کو زبردستی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد راستے میں پھینک کر فرار ہو گئے۔

پولیس کے مطابق زبردستی زیادتی کا نشانہ بننے والی سمیرا کے والد کی مدعیت میں تھانا دھوڑکوٹ نے مقدمہ درج کر لیا گیا تاہم اب تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے