چین میں کٹتے وقت چیخنے والا انسان نما کیک تیار

چین خاتون کی بیکری میں انوکھے کیک تیار کیے جاتے ہیں جو لمبائی اور چوڑائی میں حقیقی انسان کی طرح ہوتے ہیں لیکن اس کا چہرہ اس طرح بنایا جاتا ہے کہ وہ چیختا ہوا دکھائی دیتا ہے اور ہر ٹکڑا کٹنے پر کیک کے سر سے چیخیں اور آواز سنائی دیتی ہیں اس ایک کیک کو سیکڑوں افراد کھاسکتے ہیں اور اب ایسے کیک کی مقبولیت میں روزبروز اضافہ ہوتا جارہا ہے۔
cake2

چینی خاتون کی اس بیکری کا نام ’’سی وائی نائی‘‘ رکھا گیا ہے جہاں انسان نما کیک بنائے جاتے ہیں اور اس میں عموماً سر اور دھڑ ہی تیار کی جاتا ہے مگر بناتے وقت درست تناسب کا خیال رکھا جاتا ہے۔ جیسے ہی کیک کو کسی بھی جگہ سے کاٹا جائے اس کا سر کراہنے اور چیخنے لگتا ہے اور ہر شخص چاہتا ہے کہ کیک کا کچھ حصہ ضرور کھائے جب کہ چیخوں کی آواز سے بعض اوقات بچے سہم سے جاتے ہیں۔

cake3
کیک کٹتے وقت چیخنے کے لیے ایک فنکار کو چھپا کر بٹھایا جاتا ہے جو کٹتے ہوئے کیک کو دیکھ کر چیخ پکار کرتا ہے۔ کیک کے اندرونی اعضا میں رنگ برنگی جیلی بھری گئی ہے۔ شروع میں خاتون نے لوگوں کو کیک مفت میں کھلایا لیکن اب لوگوں کی بڑی تعداد ان کے پاس کیک اور دیگر اشیا خریدنے کے لیے آتی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے