میٹرک کے امتحانات ہرحال میں 10 جولائی سے ہوں گے، وزیرتعلیم کے پی کا اعلان

صوبہ خیبرپختونخوا کے وزیر تعلیم شہرام ترکئی نے طلبہ کو خبردار کیا ہے کہ خیبر پختونخوا میں میٹرک امتحانات ہر حال میں 10 جولائی سے شروع ہوں گے۔

صوبائی وزیرتعلیم کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھاکہ کچھ طلبہ امتحان ملتوی کرنے کیلئے سراپا احتجاج ہیں لیکن طلبہ سن لیں امتحانات ہر حال میں ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ حالات ابھی بہت بہتر ہے، اس لیے ابھی تیاری لازمی ہے، امتحان کو کافی محدود کردیا گیا ہے اور چند مخصوص مضامین ہی میں امتحان لیا جارہا ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ میٹرک کے امتحانات 10 جولائی سے شروع ہوں گے۔

شہرام ترکئی کا کہنا تھاکہ 12 جولائی سےدوبارہ آٹھویں جماعت تک تعلیمی سلسلہ شروع کیا جائے گا جبکہ خیبرپختونخوا میں اسکولوں میں سیکنڈشفٹ بھی شروع کررہے ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے