قران پاک کے 100 انتہائی موثر پیغامات

‏ایک بہترین معاشرے کی تشکیل کے لئے

قران پاک کے 100 مختصر مگر انتہائی موثر پیغامات…!!!

گفتگو کے دوران بدتمیزی نہ کیا کرو
سورۃ البقرۃ، آیت نمبر 83

غصے کو قابو میں رکھو
سورۃ آل عمران ، آیت نمبر 134

دوسروں کے ساتھ بھلائی کرو
سورۃ القصص، آیت نمبر 77

والدین کی خدمت کیا کرو
سورۃ الإسراء، آیت نمبر 23

والدین سے اف تک نہ کرو،
سورۃ الإسراء، آیت نمبر 23

والدین کی اجازت کے بغیر ان کے کمرے میں داخل نہ ہوا کرو،
سورۃ النور، آیت نمبر 58

لین دین کا حساب لکھ لیا کرو،
سورۃ البقرۃ، آیت نمبر 282
‏ تکبر نہ کرو
سورۃ النحل، آیت نمبر 23

دوسروں کی غلطیاں معاف کر دیا کرو
سورۃ النور، آیت نمبر 22

لوگوں کے ساتھ آہستہ بولا کرو
سورۃ لقمان، آیت نمبر 19

اپنی آواز نیچی رکھا کرو
سورۃ لقمان، آیت نمبر 19

دوسروں کا مذاق نہ اڑایا کرو
سورۃ الحجرات، آیت نمبر 11

‏ کسی کی اندھا دھند تقلید نہ کرو،
سورۃ الإسراء، آیت نمبر 36

اگر مقروض مشکل وقت سے گزر رہا ہو تو اسے ادائیگی کے لیے مزید وقت دے دیا کرو،
سورۃ البقرۃ، آیت نمبر 280

سود نہ کھاؤ،
سورۃ البقرة ، آیت نمبر 278

رشوت نہ لو،
سورۃ المائدۃ، آیت نمبر 42

وعدہ نہ توڑو،
سورۃ الرعد، آیت نمبر 20

دوسروں پر اعتماد کیا کرو،
سورۃ الحجرات، آیت نمبر 12

سچ میں جھوٹ نہ ملایا کرو،
سورۃ البقرۃ، آیت نمبر 42

لوگوں کے درمیان انصاف قائم کیا کرو،
سورۃ ص، آیت نمبر 26

انصاف کے لیے مضبوطی سے کھڑے ہو جایا کرو،
سورۃ النساء، آیت 135

مرنے والوں کی دولت خاندان کے تمام ارکان میں تقسیم کیاکرو،
سورۃ النساء، آیت نمبر 8

خواتین بھی وراثت میں حصہ دار ہیں،
سورۃ النساء، آیت نمبر 7

یتیموں کی جائیداد پر قبضہ نہ کرو،
سورۃ النساء، آیت نمبر 2

یتیموں کی حفاظت کرو،
سورۃ النساء، آیت نمبر 127

دوسروں کا مال بلا ضرورت خرچ نہ کرو،
سورۃ النساء، آیت نمبر 6

لوگوں کے درمیان صلح کراؤ،
سورۃ الحجرات، آیت نمبر 10

بدگمانی سے بچو،
سورۃ الحجرات، آیت نمبر 12

غیبت نہ کرو،
سورۃ الحجرات، آیت نمبر 12

جاسوسی نہ کرو،
سورۃ الحجرات، آیت نمبر 12

مہمانوں کی عزت کیا کرو،
سورۃ الذاريات، آیت نمبر 24-27

نیکی پہلے خود کرو اور پھر دوسروں کو تلقین کرو،
سورۃ البقرۃ، آیت نمبر44

زمین پر برائی نہ پھیلایا کرو،
سورۃ العنكبوت، آیت نمبر 36

لوگوں کو مسجدوں میں داخلے سے نہ روکو،
سورة البقرة، آیت نمبر 114

خیرات کیا کرو،
سورۃ البقرة، آیت نمبر 271

غرباء کو کھانا کھلایا کرو
سورة المدثر، آیت نمبر 44

ضرورت مندوں کو تلاش کر کے ان کی مدد کیا کرو،
سورة البقرۃ، آیت نمبر 273

فضول خرچی نہ کیا کرو،
سورۃ الفرقان، آیت نمبر 67

خیرات کر کے جتلایا نہ کرو،
سورة البقرۃ، آیت 262

صرف ان کے ساتھ لڑو جو تمہارے ساتھ لڑیں،
سورة البقرة، آیت نمبر 190

جنگ کے دوران جنگ کے آداب کا خیال رکھو،
سورة البقرة، آیت نمبر 190

جنگ کے دوران پیٹھ نہ دکھاؤ،
سورة الأنفال، آیت نمبر 15

مذہب میں کوئی سختی نہیں،
سورة البقرة، آیت نمبر 256

‏کسی پر اس کی ہمت سے زیادہ بوجھ نہ ڈالو،
سورة البقرة، آیت نمبر 286

منافقت سے بچو،
سورۃ البقرۃ، آیت نمبر 14-16

کائنات کی تخلیق اور عجائب کے بارے میں گہرائی سے غور کرو،
سورة آل عمران، آیت 190

عورتیں اور مرد اپنے اعمال کا برابر حصہ پائیں گے،
سورة آل عمران, آیت 195

بعض رشتہ داروں سے شادی حرام ہے،
سورۃ النساء، آیت نمبر 23

مرد خاندان کا سربراہ ہے،
سورۃ النساء، آیت نمبر 34

بخیل نہ بنو،
سورۃ النساء، آیت نمبر 37

حسد نہ کرو،
سورۃ النساء، آیت نمبر 54

ایک دوسرے کو قتل نہ کرو،
سورۃ النساء، آیت نمبر 29

فریب (فریبی) کی وکالت نہ کرو،
سورۃ النساء، آیت نمبر 135

گناہ اور زیادتی میں دوسروں کے ساتھ تعاون نہ کرو،
سورۃ المائدۃ، آیت نمبر 2

نیکی میں ایک دوسرے کی مدد کرو،
سورۃ المائدۃ، آیت نمبر 2

اکثریت سچ کی کسوٹی نہیں ہوتی،
سورۃ المائدۃ، آیت نمبر 100

صحیح راستے پر رہو،
سورۃ الانعام، آیت نمبر 153

جرائم کی سزا دے کر مثال قائم کرو،
سورۃ المائدۃ، آیت نمبر 38

گناہ اور ناانصافی کے خلاف جدوجہد کرتے رہو
سورۃ الانفال، آیت نمبر 39

مردہ جانور، خون اور سور کا گوشت حرام ہے
سورۃ المائدۃ، آیت نمبر 3
شراب اور دوسری منشیات سے پرہیز کرو
سورۃ المائدۃ، آیت نمبر 90

جوا نہ کھیلو
سورۃ المائدۃ، آیت نمبر 90

ہیرا پھیری نہ کرو
سورۃ الاحزاب، آیت نمبر 70

چغلی نہ کھاؤ
سورۃ الھمزۃ، آیت نمبر 1

کھاؤ اور پیو لیکن فضول خرچی نہ کرو
سورۃ الاعراف، آیت نمبر 31

نماز کے وقت اچھے کپڑے پہنو
سورۃ الاعراف، آیت نمبر 31

آپ سے جو لوگ مدد اور تحفظ مانگیں ان کی حفاظت کرو، انھیں مدد دو
سورۃ التوبۃ، آیت نمبر 6

طہارت قائم رکھو
سورۃ التوبۃ، آیت نمبر 108

اللَّهَ تعالیٰ کی رحمت سے مایوس نہ ہو
سورۃ الحجر، آیت نمبر 56

اللَّهَ تعالیٰ نادانستگی میں کی جانے والی غلطیاں معاف کر دیتا ہے
سورۃ النساء، آیت نمبر 17

لوگوں کو دانائی اور اچھی ہدایت کے ساتھ اللَّهَ تعالیٰ کی طرف بلاؤ
سورۃ النحل، آیت نمبر 125

کوئی شخص کسی کے گناہوں کا بوجھ نہیں اٹھائے گا
سورۃ فاطر، آیت نمبر 18

غربت کے خوف سے اپنے بچوں کو قتل نہ کرو
سورۃ النحل، آیت نمبر31

جس چیز کے بارے میں علم نہ ہو اس پر گفتگو نہ کرو
سورۃ النحل، آیت نمبر 36

کسی کی ٹوہ میں نہ رہا کرو (تجسس نہ کرو)
سورۃ الحجرات، آیت نمبر 12

اجازت کے بغیر دوسروں کے گھروں میں داخل نہ ہو
سورۃ النور، آیت 27

اللَّهَ تعالیٰ اپنی ذات پر یقین رکھنے والوں کی حفاظت کرتا ہے
سورۃ یونس، آیت نمبر 103

زمین پر عاجزی کے ساتھ چلو
سورۃ الفرقان، آیت نمبر 63

اپنے حصے کا کام کرو۔ اللَّهَ تعالیٰ, اس کا رسول صلی اللہ علیہ وسلم اور مومنین تمہارا کام دیکھیں گے۔
سورة توبہ، آیت نمبر 105‏

اللَّهَ تعالیٰ کی ذات کے ساتھ کسی کو شریک نہ کرو،
سورۃ الکہف، آیت نمبر 110

ہم جنس پرستی میں نہ پڑو،
سورۃ النمل، آیت نمبر 55

حق (سچ) کا ساتھ دو، غلط (جھوٹ) سے پرہیز کرو
سورۃ توبہ، آیت نمبر 119

زمین پر ڈھٹائی سے نہ چلو
سورۃ الإسراء، آیت نمبر 37

عورتیں اپنی زینت کی نمائش نہ کریں
سورۃ النور، آیت نمبر 31

اللّٰهُ تعالیٰ شرک کے سوا تمام گناہ معاف کر دیتا ہے
سورۃ النساء، آیت نمبر 48

اللّٰه تعالیٰ کی رحمت سے مایوس نہ ہو
سورۃ زمر، آیت نمبر 53

برائی کو اچھائی سے ختم کرو
سورۃ حم سجدۃ، آیت نمبر 34

فیصلے مشاورت کے ساتھ کیا کرو
سورۃ الشوری، آیت نمبر 38

تم میں وہ زیادہ معزز ہے جو زیادہ پرہیزگار ہے
سورۃ الحجرات، آیت نمبر 13

اسلام میں ترک دنیا نہیں ہے۔
سورۃ الحدید، آیت نمبر 27

اللَّهَ تعالیٰ علم والوں کو مقدم رکھتا ہے
سورۃ المجادلۃ، آیت نمبر 11

غیر مسلموں کے ساتھ مہربانی اور اخلاق کے ساتھ پیش آؤ
سورۃ الممتحنۃ، آیت نمبر 8

خود کو لالچ سے بچاؤ
سورۃ النساء، آیت نمبر 32

اللَّهَ تعالیٰ سے معافی مانگو وہ معاف کرنے اور رحم کرنے والا ہے
سورۃ البقرۃ، آیت نمبر 199

جو دست سوال دراز کرے اسے نہ جھڑکو بلکہ حسب توفیق کچھ دے دو

سورۃ الضحی، آیت نمبر 10
اللَّهَ پاک ھم سب کو دین کی تعلیمات سیکھنے اسے دوسروں تک پہنچانےاور اس پر عمل کرنے والا بنائے.آمین

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے