دولہا دلہن کی تصاویر لینے میں مگن فوٹو گرافر سوئمنگ پول میں گِر پڑا

سوشل میڈیا پر بسا اوقات شادی بیاہ کے مواقع کی دلچسپ اور انوکھی ویڈیوز وائرل ہوتی ہیں جن میں کبھی دلہن تو کبھی دولہا موضوعِ بحث بنتا ہے لیکن اس بار ذرا کچھ مختلف ہوا۔

آج کل سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں دولہا دلہن کا فوٹو شوٹ کرنیوالا فوٹوگرافر سوئمنگ پول میں گر پڑا جس کے بعد وہاں موجود ہر شخص ہی چونک اٹھا۔

ویڈیو میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ تصاویر لینے میں مگن فوٹوگرافر کو اس بات کا احساس ہی نہیں ہوا کہ اس کے بالکل پیچھے سوئمنگ پول ہے تاہم خوش قسمتی اور اس کی حاضر دماغی کے سبب اس نے کیمرے کو پانی میں جانے سے بچا لیا۔

اس واقعے پر دلہا دلہن بھی ایسے چونکے کہ ہر دیکھنے والا ہنس پڑا۔

ویڈیو ایپیرینا اسٹوڈیوز نامی انسٹاگرام پیج کی جانب سے شیئر کی گئی ہے جس پر صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔

ایک ویڈیو میں دولہا دلہن کا ایکشن سلو موشن میں دِکھایا گیا جسے دیکھ کر واضح طور پر ان کی حیرانی اور چونکنے کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے