پاکستان سے جنگ مسئلے کا حل نہیں: بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج

بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج کا کہنا ہے کہ پاکستان کے ساتھ جنگ مسئلے کا حل نہیں ہے لہٰذا دہشت گردی کے سائے کو دور کرنے کا واحد راستہ صرف مذاکرات ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق لوک سبھا میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر خارجہ سشما سوراج کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان مسائل کا حل جنگ نہیں ہے اسی وجہ سے فیصلہ کیا گیا کہ دہشت گردی کے سائے کو مٹانے کے لیے مذاکرت ہی واحد راستہ ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ روس میں پاک بھارت وزرائے اعظم کے درمیان ہونے والی ملاقات میں دہشت گردی کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے مذاکرات کا فیصلہ کیا گیا اور اسی وجہ سے بنکاک میں دونوں ممالک کے قومی سلامتی کےمشیروں کی ملاقات ہوئی لیکن ایک ملاقات سے تمام معاملات حل نہیں ہوتے ہیں لہٰذا ہم مذاکرات کے عمل کو جاری رکھیں گے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے