آئی سی آر سی (اسلام آباد) جنیوا کنونشنز کی 72 ویں سالگرہ کے موقع پر انٹرنیشنل کمیٹی آف دی ریڈ کراس (ICRC) اور ریسرچ سوسائٹی آف انٹرنیشنل لاء (RSIL) نے مشترکہ طور پر ڈپلومیسی ، قانون اور پالیسی (DLP) فورم کا آغاز کر دیا ہے۔ ڈی ایل پی پاکستان میں اپنی نوعیت کا پہلا آن لائن پلیٹ فارم ہے جو بین الاقوامی قانونِ انسانیت، سفارت کاری اور پالیسی کے مرکزی مسائل پر بحث اور مکالمے کی غرض سے بنایا گیا ہے۔
پاکستان کے تعلیمی ، سیاسی اور قانونی حلقوں میں ایک بڑا خلا موجود ہے اور یہ فورم مکالمے کے ذریعے بین الاقوامی قانونی انسانیت، پالیسی اور سفارتکاری پر گفتگو کو آگے بڑھائے گا۔ اس تناظر میں ڈی ایل پی فورم رابطہ کاری کے ذریعے بہترین طریقوں کو اجاگر کرے گا۔ مضامین، ویڈیوز اور پوڈ کاسٹ سمیت مواد کی ایک وسیع رینج کے ذریعے سیاق و سباق سے متعلق سیکھنے کے راستے بنائے گا۔ یہ قانون ، پالیسی اور سفارتکاری کے تکمیل اور باہمی انحصار کے شعبوں میں آج دنیا کو درپیش مسائل کو بھی حل کرنے کی کوشش کرے گا۔
یہ پلیٹ فارم خالصتا علمی بنیادوں پر قائم ہے اور مقامی پریکٹیشنرز کو بین الاقوامی تعلقات کے جدید عصری مسائل کے ساتھ بین الاقوامی قانون کی ترقی میں حصہ ڈالنے میں مدد دے گا۔
اس پلیٹ فارم کے تحت ایک ویب سائٹ بھی قائم کی جائے گی جس میں بین الاقوامی قانون اور پالیسی کے بنیادی موضوعات پر متعلقہ مباحث ہوں گے اور بین الاقوامی قانون اور پالیسی سے متعلق مقامی آوازوں کو یہاں موثر نمائندگی دی جائے گی۔
یہ پلیٹ فارم ہر مہینے طلباء ، پالیسی سازوں ، ماہرین تعلیم ، پریکٹیشنرز کے ساتھ مختلف موضوعات جیسے بین الاقوامی قانونِ انسانیت ، جنگوں میں شہریوں کے حقوق، روایتی بین الاقوامی قانون اور ریاستوں کا طریقہ کار، شہریت، آب و ہوا،تنازعات، انسانی حقوق ، جدید عصری مسائل جیسے ٹیکنالوجی اور جنگ پر موضوع کے ماہرین سے مل کر مباحثوں کا انعقاد کرے گا۔
ریسرچ سوسائٹی آف انٹرنیشنل لاءکے ایگزیکٹو ڈائریکٹر جمال عزیز کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی انسانی حقوق کا قانون اور پالیسی کئی جہتوں پر مشتمل ہے، خاص طور پر معاصر جنوبی ایشیا میں، فوری توجہ کی ضرورت ہے۔ ہمیں امید ہے کہ یہ فورم اس موضوع پر مقامی علمی مشغولیت کی حوصلہ افزائی کرے گا، پاکستان اور جنوبی ایشیا کو درپیش انوکھے چیلنجوں کو اجاگر کرے گا، اور متعلقہ امور پر ملکی اور خارجہ پالیسی کے ردعمل کو بہتر بنائے گا۔
بین الاقوامی قانونِ انسانیت (آئی ایچ ایل) کے نگہبان اور ترویج کار کی حیثیت سے انٹرنیشنل کمیٹی آف دی ریڈ کراس قانون کی تفہیم پیدا کرنے کے لیے متعلقہ شعبوں کے ماہرین کے ساتھ مل کر ملکی سطح پر بین الاقوامی انسانی حقوق کے قانون کے احترام اور نفاذ کی کوششوں میں اپنا کردار ادا کرتا رہے گا ۔