تصویر میں نظر آنے والے بیگ اگر کسی جوتے یاادویات میں سے نکلتے ہیہں تو ہم انہیں ٹریش میں ڈال دیتے ہیں لیکن اگر آپ کو اس کے فوائد کا علم ہوجائے تو اگلی بار آپ ایسا ہرگز نہیں کریں گے۔آئیے آپ کو اس کے فوائد سے آگاہ کرتے ہیں۔
تولیوں کے درمیان رکھیں
اکثر ایسا ہوتا ہے کہ کپڑے یا تولیوں میں سے انتہائی ناگوار بدبوآنے لگتی ہے لیکن اگرآپ ان بیگز کو کپڑوں میں رکھ دیں گے تو بدبو نہیں آئے گی۔
ریزر کی عمر بڑھانے کے لئے
نمی کی وجہ سے ریزر خراب ہوجاتا ہے لیکن اگر آپ ان بیگز کو ریزر کے ساتھ رکھیں گے تو یہ اضافی نمی کوجذب کرلیں گے اور ریزرز کی عمر بڑھ جائے گی۔
فون گیلا ہونے کی صورت میں
اگر آپ کا فون پانی میں گر جائے یا گیلا ہوجائے تو اسے چاولوں کے جارمیں رکھنے کی بجائے ان بیگز والے جار میں رکھیںجوفون سے تمام نمی جذب کرلیں گے اور وہ نیا جیسا ہوجائے گا۔
گاڑی کے دھندلے شیشوں کے لئے
اکثر ایسا ہوتا ہے کہ بارش یا دھند کی وجہ سے گاڑی کے شیشے دھندلا جاتے ہیں اور اگر گاڑی کا ہیٹر کام نہ کررہا ہویا پرانی گاڑٰ کی صورت میں کافی مشکل ہوتی ہے لیکن اگر آپ کچھ ایسے بیگز گاڑی کے شیشوں کے پاس رکھ دیں تو شیشے دھندلے نہیں ہوں گے اورآپ بآسانی گاڑی چلاسکیں گے۔
پرانی تصاویر کو محفوظ بنائیں
ہم سب کواپنی پرانی تصاویر بہت پسند ہوتی ہیں لیکن اگر یہ خراب ہوجائیں تو انسان کو بہت دکھ ہوتا ہے۔تصاویر کے خراب ہونے کی وجہ نمی بتائی جاتی ہے لیکن اگر آپ یہ بیگز تصاویر کے ساتھ رکھ دیں گے تو آپ کی تصویریں محفوظ رہیں گی۔
میک اپ کی حفاظت کے لئے
ایسا میک اپ جس میں پاﺅڈر ہووہ جلد خراب ہوجاتا ہے لیکن اگر آپ یہ بیگز میک اپ کے ساتھ رکھ دیں گے تو پاﺅڈر جلد خراب نہیں ہوگا۔