خمینی کا پوتا مجلس خبرگان رہبری کا امیدوار

ایران کے انقلابی رہنما آیت اللہ روح اللہ خمینی کے پوتے نے جمعے کے روز فروری میں منعقدہ مجلس خبرگانِ رہبری کے لیے اپنا نام درج کروا دیا ہے۔ یہ وہ ادارہ ہے، جو سپریم لیڈر کا انتخاب کرتا ہے۔

میں مجلسِ خبرگان ریبری کو انتہائی اہمیت کا حامل قرار دیا جاتا ہے، کیوں کہ ایرانی سپریم لیڈر کا انتخاب مذہبی رہنماؤں کی اسی مجلس کی ذمہ داری ہے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق 43 سالہ حسن خمینی، جو سیاسی طور پر اعتدال پسند مذہبی رہنما ہیں، انقلابی رہنما آیت اللہ خمینی کے گھرانے سے پہلے ایسے فرد ہیں ، جو اس مجلس کی رکنیت کے لیے سامنے آئے ہیں۔ فروری میں اس مجلس کے انتخاب میں حسن خمینی کے بطور امیدوار سامنے آنے کو صرف حسن خمینی ہی نہیں بلکہ آیت اللہ خمینی کی مقبولیت کے ایک امتحان کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

خبر رساں اداروں نے حسن خمینی کے انتہائی قریبی ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ گزشتہ ہفتے موجودہ سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے حسن خمینی کے اس اقدام کی مشروط حمایت کرتے ہوئے انہیں متنبہ کیا تھا کہ وہ اپنے انتخاب کے عمل میں اپنے دادا کا نام استعمال نہ ہونے دیں۔

ایران میں خامنہ ای کے قریبی سخت گیر موقف کے حامل رہنماؤں نے حسن خمینی کے امیدوار کے طور پر سامنے آنے پر خاصا اعتراض کیا تھا اور خبردار کیا تھا کہ اصلاحات پسند اتحاد ایران کی اعلیٰ ترین سیاسی اسٹیبلشمنٹ تک پہنچتا جا رہا ہے۔

حسن خمینی اعتدال پسند صدر حسن روحانی کے خاصے قریب سمجھے جاتے ہیں۔ جولائی میں ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان جوہری معاہدے کے تناظر میں حسن روحانی کی مقبولیت میں خاصا اضافہ دیکھا گیا ہے۔
روحانی کی کوشش ہے کہ اس مقبولیت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنے ہم فکر سیاست دانوں کو خبرگان رہبری اسمبلی اور پارلیمانی انتخابات میں برتری دلائیں، جو ایک ہی دن منعقد ہو رہے ہیں۔
خامنہ ای 76 برس کے ہیں اور نئی اسمبلی ممکنہ طور پر ان کے جاں نشین کا تقرر کرنے والی ہے، کیوں کہ اس مجلس کے ارکان ہر آٹھ برس بعد منتخب کیے جاتے ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے