اسلام آباد پولیس ان ایکشن : پارکس یا تفریحی مقامات پر سگریٹ نوشی یا کوئی نشہ کرنے والوں کے خلاف فوری کارروائی ہو گی ۔

اسلام آباد : پارکس یا تفریحی مقامات پر سگریٹ نوشی یا کوئی نشہ کرنے والوں کے خلاف فوری کارروائی ہو گی ۔

اسلام آباد کے تفریحی مقامات اور مختلف ٹریلز پر کچھ شرپسند لوگ سگریٹ نوشی ، منشیات کا استعمال کرتے ہیں جس کی وجہ سے بچوں اور خواتین کا ان مقامات پر جانا مشکل ہوگیا ہے ۔ کئی بزرگ لوگ چہل قدمی اور ہوا خوری کے لیے پارکوں میں جاتے ہیں لیکن وہاں سگریٹ نوشی کرنے والے افراد ان سے صاف ہوا کی نعمت چھین رہے ہوتے ہیں . کئی بار خواتین اور بزرگ افراد نے ان لوگوں کو روکا لیکن یہ نوجوان بدتمیزی پر اتر آتے ہیں جس کی وجہ سے ان بزرگ افراد نے پارکس میں جانا ہی چھوڑ دیا ۔

ایف نائن پارک میں شام کے وقت کچھ لوگ سگریٹ نوشی کرتے ہیں ، پارک میں کئی مقامات پر گزرتے ہوئے چرس کی بو آ رہی ہوتی ہے ۔ پارک میں ڈیوٹی پر مامور سی ڈی اے کے عملے کے ارکان بھی پارک میں سگریٹ پیتے ہیں ۔ کئی مقامات پر نوجوان ٹولیوں میں بیٹھ کر چرس بھی پی رہے ہوتے ہیں ۔ سنٹورس کے ساتھ ہل ویو پارک ، ٹریل فائیو ، ٹریل سکس سمیت تمام تفریحی مقامات کا یہی حال ہے ۔

تین روز پہلے صحافی سبوخ سید نے اسی حوالے سے ایک ٹویٹ کی جس پر وزیر اعظم کے معاون خصوصی بیرسٹر شہزاد اکبر نے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کو نوٹس لینے کا کہا ۔

سبوخ سید کی ٹویٹ پر وزیر اعظم کے معاون خصوصی بیرسٹر شہزاد اکبر نے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کو نوٹس لینے کا کہا ۔ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے فوی طور پر پولیس ریڈ کروایا تو چار نوجوانوں کو گرفتار کر کے پولیس اسٹیشن لے جایا گیا . پولیس کے مطابق تفریحی مقامات اور پبلک پارکس میں اب روزانہ ریڈ کیا جائے گا ۔ سگریٹ نوشی اور نشہ کرنے والے افراد کو گرفتار کیا جائے گا ۔

یاد رہے کہ اسلام آباد میں قانون کے مطابق تفریحی مقامات پر سگریٹ نوشی کی سزا ایک لاکھ روپے جرمانہ اور چھ ماہ قید ہے ۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے