معلومات تک رسائی کے عالمی دن کی مناسبت سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف انفارمیشن کمشنر اعظم خان نے کہا کہ معلومات تک رسائی کے حق کے صحیح اور موثر استعمال سے ہی ہم اداروں کی شفافیت اور احتساب کو یقینی بنا سکتے ہیں۔
معلومات تک رسائی کے حق کو استعمال کرنے والے صحافیوں اور دیگر افراد کو رائٹ ٹو انفارمیشن چیمپئن ایوارڈ 2021 ایوارڈ دیے گئے ۔ اسلام آباد سے صحافی شازیہ محبوب ، حیدرآباد سے بوٹا امتیاز جبکہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے ایڈیشنل رجسٹرار بی بی یاسمین نے معلومات تک رسائی کے قوانین کے زیادہ استعمال کی بنیاد پر ایوارڈ حاصل کیے۔
تقریب سے چیف انفارمیشن کمشنر اعظم خان ، وفاقی انفارمیشن کمشنر زاہد عبداللہ ، فواد ملک اور آفتاب عالم نے خطاب کیا ۔ سی آر ٹی آئی (کولیشن آن رائٹ ٹو انفارمیشن ) 53 سول سوسائٹی تنظیموں پر مشتمل ایک پلیٹ فارم ہے ۔
اعظم خان نے کہا کہ بہترین بین الاقوامی رائج قوانین کے مطابق گورننس میں شفافیت اور جوابدہی کو یقینی بنانے کے لیے انفارمیشن کمشنرز کو شہریوں کے حامی ادارے کے طور پر اپنا فعال کردار ادا کرنا چاہیے۔