ڈاکٹر عاصم کے بیان میں شامل افراد میں فریال تالپور کا نام بھی شامل ہے :شیخ رشید

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ رینجرز کے معاملے پر سندھ اسمبلی میں لائی جانے والی قرار داد کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے ،

اگر رینجرز کو کام کرنے سے روکا جارہا ہے تو سندھ حکومت خود کام کرے ۔

انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر عاصم حسین کے بیان میں 88لوگوں کا نام ہے جن میں فریال تالپور کا نام بھی شامل ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ شرجیل میمن نے رابطہ کر کے بتا یا کہ میرے کسی سٹاف ممبر نے کسی کو آٹھ کروڑروپے نہیں دئیے۔

اس موقع پر انہوں نے مزید کہا کہ قومی قیادت کا معیار بہت گر گیا ہے اور فوج کو تنہا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے