امید ہے پنڈورا پیپرز کی تحقیقات سے شفافیت کے نئے راستے کھلیں گے : فواد چوہدری

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے نامور شخصیات کے مالی امور پر مشتمل دنیا کی سب سے بڑی تحقیقات ’پنڈورا پیپرز‘ پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھاکہ پاناما پیپرز نے دنیا کے بڑے کرپٹ لوگوں کے بیرون ملک چھپائے اثاثوں کو بے نقاب کیا، امید ہے پنڈورا پیپرز کی تحقیقات سے شفافیت کے نئے راستے کھلیں گے اور کرپشن کی حوصلہ شکنی کی وجہ بنیں گے۔

ان کا کہنا تھاکہ وزیراعظم عمران خان نے امیر ملکوں پر زور دیا کہ غریب ملکوں سے چُرایا گیا پیسہ امیر ملکوں میں چھپانے کی حوصلہ شکنی ہونی چاہیے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھاکہ پنڈورا پیپرز میں یہ تفصیلات آتی ہیں تو عمران خان کے مؤقف کو مزید تقویت ملے گی۔

خیال رہے کہ نامور شخصیات کے مالی امور پر مشتمل دنیا کی سب سے بڑی تحقیقات ’پنڈورا پیپرز‘ مکمل ہو گئی ہیں۔

‘پنڈورا پیپرز’ میں پاناما پیپرز سے زیادہ پاکستانیوں کے نام شامل ہیں جبکہ یہ تحقیقات آج رات پیش کی جائیں گی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے