عوام کو مہنگائی سے لہولہان کردیا گیا اور نتیجہ صفر رہا : شہباز شریف

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئےکہا ہےکہ حکومت نے مہنگائی پہلےکردی اور اب آئی ایم ایف سے مذاکرات بھی ناکام ہوگئے، یہ ہے حکومت کی حکمت عملی؟

ایک بیان میں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف سے مذاکرات کی ناکامی کے بعد حکومت قیمتوں میں اضافہ واپس لے، حکومت نے آئی ایم ایف کی تمام شرائط پہلے مان لیں پھر بھی مذاکرات ناکام ہوگئے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ تین سال آئی ایم ایف کی اندھی تابعداری اور عوام کو مہنگائی سے لہولہان کردیا گیا اور نتیجہ صفر رہا،حکومت نے عوام کو دھوکا دیا اور آئی ایم ایف کو بھی چکر دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ تین سال سے عوام کا معاشی قتل جاری ہے، نواز شریف کی قیادت میں ن لیگ نے2015 میں آئی ایم ایف پروگرام مکمل کیا تھا،ہمارے دورمیں آئی ایم ایف پروگرام پر عمران نیازی تنقید کیا کرتے تھے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے