موبائل فون استعمال کرنے پر نوجوان نے فائرنگ کرکے بہن کو قتل کردیا

گوجرانوالا میں 20 سالہ نوجوان نے موبائل فون استعمال کرنے پر فائرنگ کرکے سگی بہن کو قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق ملزم عمیر نے بہن کے الگ سے موبائل فون رکھنے پرپابندی لگا رکھی تھی جبکہ لڑکی نے کچھ روز قبل گھر والوں سے چوری چھپے موبائل فون خریداتھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے آج بہن کو موبائل فون پرباتیں کرتےدیکھا تو دونوں بہن بھائیوں میں جھگڑا ہو گیا۔

جھگڑے کے بعد ملزم عمیر نے فائرنگ کرکے بہن کو قتل کر دیا اورفرار ہوگیا۔

پولیس نے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیاہے اور فرار ملزم کی تلاش شروع کردی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے