تحریک لبیک کے خلاف رات گئے ملک بھر میں کریک ڈاؤن شروع

تحریک لبیک پاکستان کے ترجمان کے مطابق ملک بھر سے تحریک لبیک پاکستان کے کارکنان کی بھاری تعداد میں گرفتاریاں کی گئی ہیں .

ترجمان کے مطابق لاہور میں جاری تحریک لبیک کے دھرنے کا بھی گھیراؤ کیا گیا ہے . مرکزی شوریٰ تحریک لبیک نے واضح کیا ہے کہ ان کی جماعت کے 26 افراد اپنی جانیں دے چکے ہیں ، حکومت کیلئے بہتر ہے مزید خون بہانے کیطرف نہ جائے اور جمعرات کی شام 5 بجے تک حکومت پاکستان اپنے معاہدے پر من و عن عملدرآمد کرے .

ترجمان نے بتایا کہ اگر حکومت نے معاہدہ پورا نہ کیا تو کل شام 5 بجے اگلے لائحہ عمل کا اعلان ہر صورت کیا جائے گا اور اگر کل سے قبل حالات خراب کئے گئے تو ہم لائحہ عمل کا اعلان 5 بجے سے پہلے کر دیں گے .

مرکزی شوریٰ تحریک لبیک نے اپنے بیان می‌ کہا کہ ” ہم 15 دن فٹ پاتھ پر بیٹھے رہے کسی کے کان پر جوں تک نہ رینگی، اب بھی ہم چاہتے ہیں کہ اگلے لائحہ عمل سے قبل تحریک لبیک سے پرامن انداز میں مذاکرات ہوں .

تحریک لبیک نے بارہ ربیع الاول کے جلوس کو دھرنے میں تبدیل کر دیا تھا . تحریک لبیک سپریم کورٹ کی جانب سے اپنے قائد حافظ سعد رضوی کی رہائی کے فیصلے کے بعد حکومت کی جانب سے رہا نہ کرنے اور حکومت کی ساتھ معاہدے کو عملی جامہ نہ پہنانے کے خلاف احتجاج کر رہی ہے .

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے