خیبرپختونخواہ میں مجرموں کی تفشیش خواتین کے سپرد

تفتیش و تجسس تو خواتین کی فطرت کا لازمہ ہے ہی۔۔۔۔۔۔۔تاہم اب خیبر پختونخوا میں خواتین سرکاری سطح پر یہ فریضہ انجام دیں گی۔۔۔۔۔۔جس کیلئے انہیں باقاعدہ تربیت بھی فراہم کردی گئی ہے۔۔۔۔۔۔۔

خواتین کی حس تجسس سے انکار ممکن نہیں۔۔۔۔۔اسی حقیقت کا ادراک کیا۔۔۔۔خیبرپختونخوا کے پولیس حکام نے۔۔۔۔۔۔اورتفتیش کا فریضہ سونپاخواتین کو۔۔۔۔۔صوبے کی تاریخ میں پہلی بار اب وہ کریں گی جرائم کی تفتیش۔۔۔۔جس کیلئے بیالیس خواتین پر مشتمل پہلے دستے نے مکمل کرلی اپنی تربیت۔۔۔۔۔۔۔

لیڈی پولیس کو شعبہ انوسٹی گیشن میں شامل کرنے کا مقصد خواتین ملزموں اورمتاثرين سے تفتیش کے معیار کو بہتر بنانا ہے۔۔۔۔۔۔کیونکہ جو مرد نہیں کرسکتے ہیں وہ خواتین کر دکھائیں گی۔۔۔۔
خواتین تفتیش کاروں کا دائرہ پورے صوبے تک پھیلایا جائے گا۔۔۔۔

خواتين اہلکاروں کی شموليت سے تفتيش کے شعبے ميں بہتری کي اميد ظاہر کی جارہی ہے۔۔ اب ديکھنا ہے کہ يہ پوليس کے لئے کتنی مدد گار ثابت ہوتی ہیں

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے