کراچی: کورنگی میں محلے دار غلام مرتضیٰ نے 13 سالہ لڑکی کو اغوا کرلیا

کراچی: کورنگی صنعتی ایریا سے 13 سالہ لڑکی کو اغوا کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق کورنگی صنعتی ایریا شریف آباد سے 13سالہ لڑکی کو مبینہ طورپر اسکول کے باہر سے اغوا کیا گیا جس کا مقدمہ کورنگی انڈسٹریل ایریا تھانے میں درج کرلیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہےکہ مغویہ کے اغوا میں مبینہ طورپر محلےکا رہائشی غلام مرتضیٰ نامی شخص ملوث ہے جو اغوا کے واقعے کے بعد سے فیملی سمیت گھر سے فرار ہے۔

پولیس کا بتانا ہےکہ مقدمےکے اندراج کے بعد اغوا کاروں کی طرف سے بچی کے اہلخانہ کو فون کال بھی موصول ہوئی، اغوا کاروں کے مطابق لڑکی رخسانہ اس وقت کندھ کوٹ میں ہے۔

پولیس نے اغوا کے واقعات کے خلاف بنائے گئے اینٹی وائلنٹ کرائم سیل میں تفتیش منتقل کردی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے