امریکا میں ہونے والا مس یونیورس 2015 کا تاج کولمبیا کی حسینہ کو دے کر واپس لے لیا گیا جسے مقابلے کی اصل حقدارفلپائن کی 26 سالہ دوشیزہ کو پہنا دیا گیا۔
امریکی شہر لاس ویگاس مس یونیورس کے 64 ویں سالانہ مقابلے میں اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہوگئی جب مقابلے کے میزبان اسٹیو ہروے سے غلطی ہوئی اور انہوں نے مس کولمبیا گزشتہ برس مس یونیورس قرار دی گئی آریڈانا گوٹی ایرز کو دوبارہ اس اعزاز کا حقدار قرار دے دیا اور انہیں تاج بھی پہنا دیا گیا، مسلسل دوسری بار مس یونیورس کا اعزاز حاصل کرنے پر پالینا ویگا نے خوشیاں بھی منانا شروع کردیں تاہم ان کی یہ خوشی جلد ہی رخصت ہوگئی جب میزبان واپس اسٹیج پر آئے اور انہوں نے سب سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے فاتح کا اعلان کرتے ہوئے غلطی کردی ہے اور اس مقابلے کی اصل فاتح اور مس یونیورس 2015 فلپائینی دوشیزہ پیا ایلونزے ہیں۔ یہ اعلان سنتے ہی فلپائینی اداکارہ دم بخود رہ گئیں، اس موقع پر کولمبیئن خاتون سے مس یونیورس کا تاج لے کر 26 سالہ فلپائی ماڈل و اداکارہ کو پہنا دیا گیا۔
کولمبیئن ماڈل نے مقابلے میں دوسرا نمبر حاصل کیا جب کہ امریکی دوشیزہ تیسرے مبر پر رہیں،بعد ازاں تقریب کے میزبان نے ایک بار پھر معافی مانگتے ہوئے کہا کہ وہ جلد بازی میں کارڈ کو صحیح طرح نہیں پڑھ سکے جس پر انہیں اس پر بہت زیادہ شرمندگی ہے۔