دو ہزار کونسلروں نے الیکشن سے پہلے مٹھائی بانٹی!! کیوں؟؟

پشاور : 19دسمبرکوہونےوالے خیبرپختونخواکے بلدیاتی انتخابات سے قبل ہی دوہزار32کونسلروں نے بلامقابلہ منتخب ہوکر مٹھائیاں بانٹناشروع کردیں جن میں سے 17اضلاع کے 876خواتین نے بغیرکسی مقابلے کے کامیابی اپنے نام کرلی اوریہ ان میں سے بیشترخواتین براہ راست تحصیل کونسل کی ممبربھی بن جائیں گی اسی طرح خیبرپختونخوا کے بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کے بعد 285کسان کونسلرز اور5سویوتھ کونسلرزبھی بلامقابلہ منتخب ہونے کے بعد لوگوں سے مبارکبادی وصول کررہے ہیں۔

[pullquote]خیبرپختونخواکے بلدیاتی انتخابات میں بلامقابلہ کونسلرز کاانتخاب کن اضلاع سے ہوا۔۔؟[/pullquote]

خیبرپختونخوامیں بلدیاتی انتخابات کے19دسمبرکوہونےوالے پہلے مرحلے کے دوران مجموعی طو رپر دوہزار32کونسلرزبلامقابلہ منتخب ہوئے ہیں ان میں سے42فیصد کونسلروں کا انتخاب مردان ،صوابی اورپشاورسے ہواہے پشاورسے سب سے زیادہ 428،مردان 229، صوابی201اورہری پور سے174کونسلرزبلامقابلہ منتخب ہوئے ہیں بلامقابلہ منتخب کونسلروں کا تعلق مختلف کٹیگری سے ہے الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ذرائع سے حاصل شدہ ڈیٹا کے مطابق نوشہرہ سے133، چارسدہ سے112، خیبر135،مہمند21، کوہاٹ108،ہنگو72، بنوں48، لکی مروت30، ڈی آئی خان118، ٹانک80، بونیر77، باجوڑ52اورکرک میں سب سے کم14کونسلرزبلامقابلہ منتخب ہوئے ۔اعدادوشمارکے مطابق خیبرپختونخوامیں217جنرل کونسلر زبلامقابلہ منتخب ہوئے ہیں اسی طر ح سے زیادہ 876خواتین،285کسان اور 154اقلیتی کونسلرزبلامقابلہ منتخب ہوئے ہیں ۔

[pullquote]بلدیاتی انتخابات میں کتنے کونسلروں کے درمیان مقابلہ ہوگا۔۔؟[/pullquote]

خیبرپختونخواکے 17اضلاع پشاور،نوشہرہ،چارسدہ،خیبر،مہمند،مردان،صوابی ،کوہاٹ،کرک،ہنگو،بنوں،لکی مروت،ڈیرہ،ٹانک،ہری پور،بونیر اورباجوڑمیں پہلے فیزکے تحت19دسمبرکوبلدیاتی انتخابات کاانعقادہورہاہے 17اضلاع کے دوہزار382ویلج ونیبرہوڈکونسلزمیں مجموعی طور پر 37ہزار752امیدوار میدان میں ہیں الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق ہرویلج ونیبرہوڈکونسل سے سات تک کونسلروں کاانتخاب ہوگا جن میں سے تین جنرل،ایک ایک یوتھ ،اقلیتی ،خاتون اورمزدورکسان کونسلرکابھی انتخاب کیاجائے گاصوبے کے 2ہزار382ویلج ونیبرہوڈکونسل کے علاوہ66تحصیل کونسلوں پر 977امیدوار میدان میں ہیں الیکشن کمیشن کے مطابق2ہزار382ویلنج ونیبرہوڈکونسلزمیں سے خواتین کی نشستوں پر تین ہزار905، کسان کی نشست کےلئے سات ہزار513،نوجوانوں کےلئے چھ ہزار81 اوراقلیتوں کی نشستوں کےلئے282امیدوارمیدان میں ہیں ۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ایک اعلیٰ افسرکے مطابق خیبرپختونخواکے بلدیاتی نظام میں تقریباً16سوسے زائد اقلیتی نشستوں پرکوئی بھی امیدوارسامنے نہیں آیا ان میں سے بیشترویلیج ونیبرہوڈکونسلزایسے ہیں جہاں پر اقلیتوں کے ووٹوں کااندراج ہی نہیں ہے اس لئے وہاں پر ضمنی انتخابات بھی نہیں ہونگے لیکن صوبے میں بڑی تعداد میں خواتین کی نشستیں بھی امیدواروں کے نہ ہونے کی وجہ سے خالی رہ گئی ہیں ۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے