سعودی عرب: خوبصورتی کیلئے سرجری کروانے پر 40 اونٹ مقابلہ حسن سے باہر

سعودی عرب میں منعقد کیے گئے اونٹوں کے سالانہ مقابلہ حسن سے 40 اونٹوں کو آرٹیفیشل خوبصورتی کے باعث مقابلے سے باہر کر دیا گیا۔

سعودی میڈیا رپورٹس کے مطابق فیسٹیول میں مدعو کیے جانے والے مہمانوں نے بتایا کہ اونٹوں کے مالکان نے ان کے چہرے کی جھریاں دور کرنے کے لیے بوٹوکس کے انجیکشن لگوائے ہیں، اس کے علاوہ اونٹوں کی دوسری سرجریز بھی کروائی گئی ہیں۔

حکام کے مطابق اونٹوں کے چہروں پر فیس لفٹر کا بھی استعمال کیا گیا جس کے باعث مقابلے سے 40 سے زائد اونٹوں کو نااہل قرار دیا گیا۔

یہاں یہ بات بھی قابلِ ذکر ہے کہ سعودی حکومت نے اونٹوں کو دلکش بنانے کے لیے مصنوعی چیزیں استعمال کرنے پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔

واضح رہے کہ اونٹوں کے مقابلہ حسن میں ان کی گردن، کوہان، سر اور قد کاٹھ وغیرہ دیکھا جاتا ہے اور سالانہ مقابلہ حسن جیتنے والے اونٹ کو 66 ملین ڈالرکا انعام دیا جاتا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے