کراچی: 70 سالہ شخص کے ٹکڑے کرنے کے کیس میں نیا موڑ آگیا

[pullquote]کراچی:بیوی شوہر کے ٹکڑے کرکے پاس رکھ کر سوگئی[/pullquote]

کراچی کے علاقے صدر میں قتل کی لرزہ خیز واردات سامنے آئی ہے۔

پولیس کے مطابق صدر کے علاقے میں واقع بلڈنگ میں خاتون نے شوہر کو انتہائی بے دردی سے قتل کیا اور لاش کے ٹکڑے ٹکڑے کردیے۔

پولیس کے مطابق خاتون نے شوہر کی لاش کے ٹکڑے کرکے کچھ اعضاء گھر کے مختلف حصوں میں چھپا دیے اور کچھ اپنے قریب رکھ کر سوگئی۔

پولیس کا کہنا ہےکہ واقعے کی اطلاع ملنے پر کارروائی کے دوران گھر کے مختلف حصوں سے لاش کے ٹکڑے ملے جب کہ مقتول کے کچھ اعضاء خاتون کے قریب پڑے تھے۔

پولیس کے مطابق خاتون کے قبضے سے مختلف اوزار بھی ملے ہیں، ملزمہ کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

[pullquote]کراچی: 70 سالہ شخص کے ٹکڑے کرنے کے کیس میں نیا موڑ آگیا[/pullquote]

کراچی کے علاقے صدر میں قتل کی لرزہ خیز واردات میں نیا موڑ آگیا۔

پولیس کے مطابق فجر کے وقت ایک شہری کو سڑک پر انسانی ہاتھ ملے جس پر اس نے پولیس کو اطلاع دی، پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گھر کا تعین کیا جہاں ایک خاتون لاش کے کچھ ٹکڑوں کے ساتھ آرام سے سورہی تھی، اس کے ہاتھوں اور کپڑوں پر خون لگا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جب گھر کی تلاشی لی گئی تو گھر کے مختلف حصوں سے بھی کچھ انسانی اعضاء برآمد ہوئے اور کچھ اوزار بھی ملے جس کے بعد خاتون کو حراست میں لے لیا گیا۔

پولیس کے مطابق خاتون کی شناخت رباب کے نام سے ہوئی ہے اور مقتول کی عمر 70 سال تھی جب کہ حراست میں لیے جانے کےو قت خاتون نشے کی حالت میں تھی۔

پولیس کے مطابق ابتدائی بیان میں خاتون نے مقتول کو اپنا شوہر بتایا تھا تاہم نشے کی حالت سے کچھ باہر آنے کے بعد خاتون نے مقتول کو اپنا بہنوئی بتایا اور اس کا کہنا تھا کہ مقتول اسے تشدد کا نشانہ بناتا تھا، اس کے گھر والوں کو طعنے دیتا تھا جب کہ مقتول آئس کے نشے کا عادی تھا جس کی وجہ سے ملزمہ بھی آئس کا نشانہ کرنے لگی تھی۔

خاتون کا کہنا تھا کہ گھر میں مقتول سے معمولی تکرار ہوئی تھی جس کے بعد اس کے سرپر پلاس مارا اور وہ بے ہوش ہوگیا، مقتول کو بے ہوشی کی حالت میں ہی قتل کیا اور لاش کے ٹکڑے کردیے۔

پولیس کا کہنا ہےکہ مقتول اور خاتون ڈیڑھ سال قبل بھی تھانے میں آئے تھے اور ان کے درمیان جھگڑا ہوا تھا جس پر پولیس نے ان کے درمیان صلح کرائی تھی۔

دوسری جانب مقتول کا ایک بیٹا بھی منظر عام پر آیا ہے جس نے دعویٰ کیا ہےکہ خاتون اور مقتول آپس میں میاں بیوی تھے جو پچھلے 6،7 سال سے ساتھ رہ رہے تھے۔

علازہ ازیں نمائندہ جیونیوز سے گفتگو میں خاتون نے کہا کہ مقتول ڈاکٹر تھا اور میرا شوہر نہیں بہنوئی تھا۔

پولیس کا بتانا ہے کہ خاتون سے مزید تفتیش کی جارہی ہے اور نشے کی حالت سے باہر آنے کے بعد مزید بیان بھی لیا جائے گا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے