لاہور ہائیکورٹ نے نکاح نامے میں حق مہر کے کالم میں ترمیم کی ہدایت کردی

لاہور ہائیکورٹ نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو نکاح نامے میں حق مہر کے کالم میں ترمیم کی ہدایت کر دی۔

لاہور ہائیکورٹ کے 2 رکنی بینچ نے ایک ہی نوعیت کی مختلف درخواستوں پر فیصلہ دیا۔

عدالت نے نکاح نامے میں اشیا کی تفصیل کےکالم 16 کو حق مہر کے کالم 13 کا حصہ قرار دیتےہوئے حق مہر کے کالم میں ترمیم کا حکم بھی دیا اور قراردیا کہ فریقین حق مہر کے علاوہ اگر کچھ لکھنا چاہیں تو حق مہرکے کالم میں شامل کرنے کی بجائے الگ لکھیں۔

عدالت نے حکومت کو ہدایت کی کہ وہ نکاح رجسٹرار کے لائسنس کیلئے تعلیم کا کم از کم معیار مقرر کرے جبکہ نکاح رجسٹرار کی تربیت کیلئے انتظامات بھی کیے جائیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے