پاکستان آئی ٹی انقلاب کیلئے آئیڈیل ملک ہے : عمران خان

لاہور: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہےکہ پاکستان کی معیشت بڑھتی ہے تو ڈالرکی کمی ہوجاتی ہے اور ڈالرز کی کمی کے باعث ہمیں آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑتا ہے۔

لاہور میں وزیراعظم عمران خان نے اسپیشل ٹیکنالوجی زون ٹیکناپولس کا افتتاح کیا اور اس موقع پر تقریب سے خطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ اس پراجیکٹ کیلئے 800 ایکڑ ویران زمین استعمال کی جو ہمارا مستقبل ہے، ہمارے مقابلے میں بھارت 150 ارب ڈالر کی برآمدات کرتا ہے، ٹیکنالوجی سے متعلق پاکستان کی برآمدات ایک ارب ڈالرکی ہیں، قابل افسوس ہم ٹیکنالوجی کے میدان میں پیچھے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسپیشل ٹیکنالوجی زون سےاس علاقے میں ترقی ہوگی، پاکستان آئی ٹی انقلاب کیلئے آئیڈیل ملک ہے، آئی ٹی انقلاب سے ہم تیزی سے ترقی کریں گےکیونکہ ہماری 22 کروڑ کی آبادی میں 60 فیصد نوجوان ہیں، ٹیکنالوجی زون سے نوجوانوں کونوکریاں دینے میں مدد ملے گی جب کہ گھر بیٹھے خواتین کو بھی روزگار ملے گا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہماری ایکسپورٹ کم ہیں جس کے باعث معاشی مشکلات ہوتی ہیں، چین نے اپنی ٹیکنالوجی ایکسپورٹ کو بڑھایا ہے جس وجہ سے چین سپر پاور بننے لگاہے۔

عمران خان نے مزید کہا کہ پاکستان کی معیشت بڑھتی ہے تو ڈالرکی کمی ہوجاتی ہے اور ڈالرز کی کمی کے باعث ہمیں آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کرپشن سے ملکی جڑوں کو نقصان پہنچتا ہے اور معاشی کمزوریاں پیداہوتی ہیں، اس لیے چین نے پہلے پلاننگ کرکے کرپشن کو ختم کیا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے