پاکستان پر دہشت گردوں کی حکومت ہے ۔ ڈاکٹر طاہر القادری

پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر علامہ طاہر القادرے نے کہا ہے کہ پاکستان پر دہشت گردوں کی حکومت ہے ۔ اس ملک میں کوئی نظام نہیں ۔ حکمرانوں کا طرز عمل آمروں سے بھی بدتر ہے ۔

انہوں نے کہا کہ عوامی تحریک کے کارکنوں اور شہداٗ کی جدو جہد رائیگاں نہیں جائے گی ، انہوں نے کہا کہ ظلم کا نظام مزید نہیں چل سکتا ۔

عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری تقریبا پانچ ماہ کے بعد وطن واپس پہنچے تو لاہور ائرپورٹ پر کارکنوں کی ایک بڑی تعداد نے ان کا پر تپاک استقبال کیا جس کے بعد سربراہ عوامی تحریک ریلی کی صورت میں مرکزی سیکرٹریٹ پہنچایا گیا ۔

10636577_965221423555378_4351779906947004453_o

پاکستان عوامی تحریک اور تحریک منہاج القرآن کے سیکرٹریٹ میں جشن کا سماں رہا کارکن رات بھر اپنے محبوب قائد کے استقبال کی تیاریاں کرتے رہے ۔

10580902_965221370222050_2448490442203551386_o

شدید سردی اور دھند کے باعث دیگر اضلاع کی تنظیمات اور کارکنوں کو لاہور آنے سے روک دیا گیا تھا ۔کارکنوں کو صرف 23دسمبر کو عالمی میلاد کانفرنس میں شرکت کی ہدایت کی گئی ۔ ڈاکٹر طاہر القادری 23 دسمبر کی رات مینار پاکستان میں تاریخی عالمی میلاد کانفرنس سے خطاب کریں گے ۔

1417513_965221253555395_2143216654953893324_o

عالمی میلاد کانفرنس کیلئے تمام دینی ،سیاسی و سماجی جماعتوں کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے ۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے