ایف آئی اےکی میڈیسن مارکیٹ میں کارروائی، بھاری تعداد میں جعلی ادویات برآمد

کراچی میں وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے جعلی دواؤں کی فروخت کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران بھاری تعداد میں جعلی ادویات قبضے میں لے لیں۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق لیاقت آباد میڈیسن مارکیٹ میں چھاپےکے دوران بڑی تعداد میں جعلی ادویات برآمدکی گئیں۔

حکام کے مطابق چھاپےکے دوران اینٹی بائیوٹک ادویات بھی برآمدکی گئیں، سرکاری ادویات کو نجی اسٹورز پربیچنےوالی 5 دکانیں بھی سیل کی گئیں۔

ایف آئی اے کے مطابق گزشتہ شب اولڈسٹی ایریا میڈیسن مارکیٹ میں بھی کارروائی کی گئی تھی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے