کورونا کی علامات کا شکار ہونیوالے افراد کیلئے گھروں میں قرنطینہ کی گائیڈلائنز جاری

این سی او سی نے کورونا کی علامات کا شکار افراد کے لیے گھروں میں قرنطینہ کی گائیڈ لائنز جاری کردیں۔

این سی او سی کا کہنا ہےکہ کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے اور صحت کے شعبے پر دباؤ کم کرنے کے لیے گائیڈ لائنز مؤثر ثابت ہوں گی لہٰذا ایسے افراد جن کا ٹیمپریچر 37 اعشاریہ 5 سینٹی گریڈ یا زائد ہو ، ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت ہو اور وہ گائیڈ لائنز پر عمل پیرا ہوں۔

این سی او سی کے مطابق کورونا کے مریض اور علامات کا شکار افراد پانچ دن قرنطینہ کریں، کورونا کا شکار افراد گھر سے نکلنے میں گریز کریں اور دوسروں سے جتنا ممکن ہو فاصلہ رکھیں، بیمار ہوں تو گھر پر رہیں اور ڈاکٹر سے فون پر بات کریں، فون یا ای میل کے ذریعے دوسروں کے ساتھ رابطے میں رہیں۔

این سی او سی کا کہنا ہےکہ بخار ،کھانسی ، سانس لینے میں دشواری ہو تو ڈاکٹرکو بتائیں، سینے میں مسلسل درد، ہونٹ یا چہرہ نیلا ہو تو ڈاکٹر سے رجوع کریں ، بیمار شخص گھر میں دوسروں سے فاصلہ برقرار رکھتے ہوئے الگ کمرے میں رہے، گھر میں رہتے ہوئے کئی ہفتوں کی ادویات اور سامان تک رسائی کو ممکن بنایا جائے جب کہ بیمار کی کئیر کرنے والے افراد غیر ضروری مہمانوں سے اجتناب کریں، بیمار شخص اور اس کی کئیر کرنے والے ماسک کا استعمال کریں۔

این سی او سی نے گائیڈ لائنز میں کہا ہےکہ کورونا مریض کو کھانا کمرے میں دیا جائے ، بہتر ہے مریض سے رابطہ ہونے کی صورت میں پانچویں دن کورونا ٹیسٹ کروائیں جب کہ غیر ویکسین شدہ 6 ماہ ویکسین مکمل ہوئے اور بغیر بوسٹر والے افراد کورونا مریض سے ملنے کی صورت میں 10 دن قرنطینہ کریں، بوسٹر شدہ شخص کو مریض سے رابطے پر قرنطینہ کی ضرورت نہیں تاہم 10 دن ماسک کا استعمال کریں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے