[pullquote]ہولوکوسٹ کا یادگاری دن، خصوصی تقریبات کا انعقاد[/pullquote]
یورپ کے متعدد ممالک میں آج ہولو کوسٹ کا خصوصی یادگاری دن منایا جا رہا ہے۔ ستائیس جنوری سن انیس سو پینتالیس کو سوویت فوجیوں نے بدنام زمانہ آوشوٹس اذیتی کیمپ سے قیدیوں کو آزاد کرایا تھا، اسی مناسبت سے ہر سال ہولو کوسٹ میں مارے جانے والے افراد کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے خصوصی دن منایا جاتا ہے۔ یہ اذیتی کیمپ پولینڈ میں سن انیس سو چالیس میں بنایا گیا تھا، جہاں نازی جرمن حکومت نے ایک ملین سے زائد افراد کو ہلاک کیا، جن میں سے زیادہ تر یہودی تھے۔
[pullquote]یوکرائنی بحران کے حل کی خاطر بات ہو سکتی ہے، روسی وزیر خارجہ[/pullquote]
روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ یوکرائنی بحران کے حل کی خاطر امریکا نے ماسکو حکومت کے مطالبات کے بنیادی نکات کا جواب نہیں دیا ہے۔ تاہم انہوں نے کہا کہ اس جواب سے کم ازکم یہ تاثر ملا ہے کہ نیٹو اور امریکا مذاکراتی عمل چاہتے ہیں۔ روس کا ایک بنیادی مطالبہ یہ بھی ہے کہ مغربی دفاعی اتحاد نیٹو میں یوکرائن کی شمولیت پر پابندی عائد کر دی جائے۔ تاہم امریکا نے اس مطالبے کو مسترد کر دیا ہے۔
[pullquote]ایران میں سیاسی قیدیوں کے ’قتل عام‘ کی تحقیقات کا مطالبہ[/pullquote]
اقوام متحدہ کے سابق ججوں نے ہیومن رائٹس کمیشنر میشل باچیلیٹ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ایران میں سن انیس سو اٹھاسی میں سیاسی قیدیوں کے ’قتل عام‘ کی تحقیقات کراوئیں، جس میں مبینہ طور پر موجودہ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی بھی ملوث تھے۔ گزشتہ برس اگست میں صدارت کا منصب سنبھالنے والے رئیسی پر الزام ہے کہ چار افراد کے قتل میں وہ بھی ملوث تھے۔ تاہم ایران نے کبھی اعتراف نہیں کیا کہ ’یہ قتل عام‘ کیا گیا تھا۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل کے مطابق اس قتل عام میں کم ازکم پانچ ہزار افراد کو ہلاک کیا گیا تھا۔
[pullquote]جرمنی میں روسی شہری پر جاسوسی کی فرد جرم عائد[/pullquote]
جرمنی میں ایک روسی شہری پر جاسوسی کی فرد جرم عائد کر دی گئی ہے۔ وفاقی جرمن دفتر استغاثہ کے مطابق اٹھارہ جون سن دو ہزار اکیس میں گرفتار کیے گئے اس انتیس سالہ معلم پر الزام ہے کہ اس نے یورپی راکٹ پراجیکٹ کے بارے میں خفیہ معلومات روسی خفیہ اہلکاروں کو فراہم کی تھیں، جس کے عوض اسے پچیس ہزار یورو دیے گئے تھے۔ یہ روسی شہری آوگسبرگ یونیورسٹی میں ریسرچ ایسوسی ایٹ کے طور پر کام کر رہا تھا۔
[pullquote]جرمنی میں کووڈ کیسوں کا نیا ریکارڈ، ایک دن میں دو لاکھ سے زائد انفیکشنز[/pullquote]
جرمنی میں کووڈ انیس کے نئے کیسوں میں ریکارڈ اضافہ نوٹ کیا گیا ہے۔ جمعرات کے روز رابرٹ کوخ انسٹی ٹیوٹ نے بتایا کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران دو لاکھ سے زائد افراد میں اس وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔ جرمنی میں کووڈ کا پہلا کیس ستائیس جنوری سن دو ہزار بیس کو ریکارڈ کیا گیا تھا، جس کے بعد سے پہلی مرتبہ کسی ایک دن میں اتنے زیادہ انفیکشن کے کیسز درج کیے گئے ہیں۔ جرمنی میں اب تک نو ملین افراد اس وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں جبکہ ہلاکتوں کی تعداد ایک لاکھ سے زائد ہو چکی ہے۔
[pullquote]یوکرائن کی سالمیت و خودمختاری پر سمجھوتہ نہیں ہو گا، امریکی وزیر خارجہ[/pullquote]
امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ واشنگٹن حکومت یوکرائنی بحران کے حل کی خاطر روس کو سفارتی راستہ فراہم کرنا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ البتہ اس تناظر میں ماسکو کو کوئی رعایت نہیں دی جائے گی۔ بلنکن کے بقول یوکرائن کی سالمیت اور خود مختاری پر سمجھوتہ نہیں کیا جائے اور نیٹو اتحاد کا حصہ بننا یا نہ بننا، اس ریاست کا اپنا فیصلہ ہو گا۔ تاہم امریکا نے خطے میں تخفیف اسلحہ اور اعتماد سازی جیسے امور پر مذاکرات کے لیے رضامندی ظاہر کی ہے۔
[pullquote]ڈینش فوجی نکل جائیں، مالی کی حکومت کا مطالبہ[/pullquote]
مالی کی عبوری حکومت نے ڈنمارک سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ساحل علاقوں سے اپنی فوج واپس بلا لے۔ ڈینش وزیر خارجہ کے ایک متنازعہ بیان کے بعد فوج نواز بماکو حکومت نے یہ مطالبہ کیا ہے۔ ڈنمارک کے نوے فوجی یورپی سپیشل فورسز مشن کے تحت گزشتہ ماہ ہی مالی پہنچے تھے۔ یہ مشن ساحل ریجن میں اسلامی انتہا پسندوں کے خلاف مقامی حکومتوں کو مدد فراہم کر رہا ہے۔
[pullquote]کرد فورس نے الحسکہ جیل کا کنٹرول سنبھال لیا[/pullquote]
شمالی شام میں فعال امریکی حمایت یافتہ کرد فورسز نے الحسکہ جیل کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔ سات روز قبل داعش کے جہادیوں نے اس جیل پر حملہ کرتے ہوئے اپنے ساتھی جہادیوں کو رہا کروانے کے بعد وہاں مورچہ بند ہو گئے تھے۔ کرد فورسز کا کہنا ہے کہ جہادیوں کو پسپا کر دیا گیا ہے اور اب جیل کا مکمل کنٹرول ان کے پاس آ چکا ہے۔ اس جیل میں ساڑھے تین ہزار قیدی تھے، جن میں کئی ہائی پروفائل جہادی بھی شامل تھے۔ اس کارروائی میں ایک سو اسّی سے زائد افراد ہلاک بھی ہوئے ہیں۔
[pullquote]افغانستان کی امداد کو یقینی بنایا جائے، اقوام متحدہ[/pullquote]
اقوام متحدہ کے سربراہ نے زور دیا ہے کہ افغانستان کے لیے مالی امداد کو یقینی بنایا جائے۔ عالمی ادارے کے چیف انٹونیو گوٹیرش نے کہا کہ عالمی طاقتیں افغانستان کے منجمد کیے گئے نو بلین ڈالر کے اثاثوں کو بھی بحال کریں۔ چین اور روس نے بھی گوٹیرش کی تائید کی ہے۔ ادھر امریکا کا کہنا ہے وہ اس معاملے پر غور وخوص کر رہا ہے۔ افغانستان میں نصف سے زائد آبادی کم خوراکی کا شکار ہو چکی ہے۔ موسم سرما میں شدت کی وجہ سے افغان عوام کی مشکلات میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔
[pullquote]یوکرائن: نیشنل گارڈ کی فائرنگ سے پانچ فوجی ہلاک[/pullquote]
یوکرائن کے نیشنل گارڈ کے ایک فوجی نے ایک عسکری فیکٹری میں حملہ کرتے ہوئے پانچ سکیورٹی گارڈز کو ہلاک اور دیگر پانچ کو زخمی کر دیا ہے۔ میڈیا کے مطابق یہ واقعہ جمعرات کی صبح اس وقت پیش آیا، جب ڈیوٹی شروع ہونے پر ان گارڈز کو اسلحہ جاری کیا جا رہا تھا۔ وسطی یوکرائن میں رونما ہونے والے اس پرتشدد واقعے کے محرکات کا ابھی تک علم نہیں ہو سکا ہے۔
[pullquote]یمنی حوثی باغیوں کا مارب پر میزائل حملہ، پانچ افراد ہلاک[/pullquote]
یمن کے حوثی باغیوں نے مارب کی طرف بیلیسٹک میزائل داغا، جس کی وجہ سے کم از کم پانچ افراد ہلاک جبکہ تئیس زخمی ہو گئے۔ ہلاک ہونے والوں میں بین الاقوامی حمایت یافتہ حکومت کے دو فوجی بھی شامل ہیں۔ ایران نواز حوثی باغی تیل کی دولت سے مالا مال مارب پر قبضے کی کوشش میں ہیں۔ گزشتہ روز ہی متحدہ عرب امارات کی تربیت یافتہ فورسز نے مارب کے ضلع حریب میں حوثی باغیوں کا ایک بڑا حملہ نا کام بنایا تھا۔ سن دو ہزار چودہ سے جاری اس مسلح تنازعے کی وجہ سے یمن بد ترین انسانی بحران کا شکار ہو چکا ہے۔Dubai, Jan 26, 2022 (AFP) – Five people were killed Wednesday and 23 others wounded when Yemeni rebels fired a ballistic missile at the strategic northern city of Marib, a medical source said. The medic said that "two soldiers and three civilians were killed” in the strike, which the Huthis claimed on Twitter. Marib, in an oil-rich province of the same name, is the government’s last northern stronghold, and the Iran-backed Huthi rebels have been fighting to seize it for months. A pro-government military source also said a ballistic missile shot by the Huthis landed in the city. The attack comes a day after pro-government fighters from a United Arab Emirates-trained militia said they expelled the Huthis from Harib, a district south of Marib. The clashes are part of a major escalation in the seven-year war after the Huthis, following a series of territorial defeats, launched a deadly drone-and-missile attack on the UAE last week. The Huthi rebels seized the capital Sanaa in 2014, prompting a Saudi-led military intervention — supported by arms sales from the US, France and Britain — the following year. Hundreds of thousands have been killed and millions displaced in the conflict, which the United Nations has labelled the world’s worst humanitarian crisis. Wednesday’s attack on Marib also came two days after the insurgents’ latest missile attack on the UAE capital Abu Dhabi, and more than a week after three people were killed in the first deadly attack on UAE soil claimed by Huthis and acknowledged by the Emiratis. The UAE is part of the Saudi-led coalition that has been battling the rebels, in support of Yemen’s internationally recognised government. Saudi Arabia accuses regional rival Iran of providing military support to Yemen’s Huthi rebels, especially missiles and rockets, claims that Tehran denies. Also Wednesday, rights group Amnesty International said the Saudi-led coalition "used a precision-guided munition made in the United States” in a strike that hit a Yemeni prison last week. The attack in rebel-held Saada left at least 70 people dead and wounded more than 100, Doctors Without Borders (MSF) said on Friday. The coalition denied being behind the attack. But Amnesty said its arms experts used "photos of the remnants of the weapon” to identify a GBU-12 500-pound "laser-guided bomb used in the attack”. "The USA and other arms-supplying states must immediately halt transfers of arms, equipment, and military assistance to all parties involved in the conflict in Yemen,” Lynn Maalouf, Amnesty International’s deputy regional director, said in a statement. faw-sy/bk/lg/it 2022-01-26T21:13:01Z UTC
[pullquote]شمالی کوریا کی طرف سے دو مشتبہ بیلسٹک میزائل داغے گئے[/pullquote]
شمالی کوریا نے جمعرات کے دن مشتبہ طور پر دو بیلسٹک میزائل سمندر میں لانچ کیے ہیں۔ اس کمیونسٹ ملک کی طرف سے رواں ماہ مختلف قسم کے اسلحہ جات کے استعمال کا یہ چھٹا واقعہ ہے۔ ماہرین کے مطابق پیونگ یانگ کی طرف سے یہ جارحیت دراصل امریکی پابندیوں کا ایک ردعمل ہے۔ جنوبی کوریا نے کہا ہے کہ کم فاصلے تک مار کرنے والے یہ میزائل پانچ منٹ کے وقفے سے داغے گئے، جو تقریبا 190 کلو میٹر کا سفر طے کرنے کے بعد سمندر میں گرے۔
[pullquote]یوکرائنی بحران، امریکا لچک دکھانے کو تیار[/pullquote]
امریکا نے کہا ہے کہ وہ یوکرائن کے تنازعے کے حل کی خاطر روس کے ساتھ سفارت کاری میں زیادہ لچک دکھانے کو تیار ہے۔ اسی حوالے سے امریکا نے روس کے مطالبے پر اسے ایک تحریری جواب بھی دیا ہے۔ روس کا کہنا ہے کہ مغربی دفاعی اتحاد مشرقی یورپ میں فوجی موجودگی ختم کرے۔ تاہم امریکا نے اس مطالبے کو مسترد کرتے ہوئے، خطے میں تخفیف اسلحہ اور اعتماد سازی جیسے امور پر مذاکرات کے لیے رضامندی ظاہر کی ہے۔ ادھر امریکی وزیر خارجہ نے اپنے چینی ہم منصب سے گفتگو میں بھی یوکرائنی تنازعے پر بات چیت کی ہے۔
[pullquote]بشکریہ ڈی ڈبلیو اُردو[/pullquote]