سعد رضوی کے نکاح کی تقریب کل 3 فروری کو سادگی سے ہو گی

لاہور: تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے سربراہ سعد حسین رضوی کل رشتہ ازدواج میں منسلک ہو جائیں گے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق سعد حسین رضوی کا نکاح کل 3 فروری بروز جمعرات کو ہو گا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ سعد حسین رضوی کے نکاح کی تقریب سادہ ہو گی جس میں صرف خاندان کے افراد شریک ہوں گے۔

پارٹی ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ سعد حسین رضوی کا ولیمہ 6 فروری کو لاہور میں ہو گا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے