واشنگٹن: طوفانی بارش یا برفانی طوفان میں کھڑے اینکرکوموسم کا حال بتاتے تواکثرلوگوں نے دیکھا ہوگا لیکن امریکا میں نیوزاینکرنے اپنی 3ماہ کی بچی کوگودمیں لے کرموسم کی رپورٹ پیش کی۔
@RebeccaSchuld U and Fiona were on @WeekendExp with @SusanHendricks. Very exciting that @CBS58 and @cbs58weather gets national recognition like this from @HLNTV. ? pic.twitter.com/BhrQSbSYG8
— Alex Donovan (@AlexDonovan13) January 29, 2022
امریکی ریاست وسکونسن کی 42 سال کی نیوز اینکرربیکا شلڈ موسم کی رپورٹ پڑھنے کوتیارتھیں کہ عین وقت پران کی 3 ماہ کی بیٹی فیونا سوتے سے جاگ گئی۔ریبکا نے بچی کے ساتھ ہی موسم کی رپورٹ پڑھنے کا فیصلہ کیا اورآن ائیرہوگئیں۔
ناظرین اینکرکوبچی کے ساتھ موسم کا حال بتاتے دیکھ کرپہلے حیران اورپھرخوش ہوگئے۔ بچی کے ساتھ موسم کی رپورٹ پڑھنے والی ویڈیو وائرل ہوگئی جسے سوشل میڈیا پرہزاروں لوگ شئیراورلائیک کرچکے ہیں۔
سوشل میڈیا صارفین نے اینکرکی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کے ساتھ ماں کی ذمہ داریاں نبھانے پر تعریف کی۔
نیوز اینکرکورونا وائرس کی پابندیوں کے باعث گھرسے کام کررہی ہیں۔ ربیکا کا کہنا ہے کہ توقع میرے اس اقدام سے کام اورگھر کی ذمہ داریاں ایک ساتھ نبھانے والی ماؤں کوترغیب ملے گی۔