میرپور خاص: سندھ کے شہر نوکوٹ میں لاقانونیت اور ظلم کی انتہا ہوگئی۔
سفاک درندوں نے دوسری کمیونٹی سے تعلق رکھنے والی 2 لڑکیوں کو گھر سے اغوا کرکے پوری رات اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا جبکہ پولیس خاموش تماشائی بنی رہی۔
نوکوٹ میں حوا کی بیٹیوں کو روندا گیا پی پی کے ایم این اے فقیر شیر محمد بابلانی کا قریبی رشتے دار متاثرین کو دہمکا رہا ہے اور پی پی ایم پی اے میر طارق کا خاص آدمی ٹنگڑی برادری کا وڈیرہ علی نواز بھی ورثاء کو دہمکیاں دے رہا ہے افسوس ہر غلط کام سندھ حکومت کی سرپرستی میں ہوتا ہے. pic.twitter.com/TpdqqNE0Ef
— Haleem Adil Sheikh (@HaleemAdil) February 8, 2022
اتوار کو نوکوٹ تھانہ کی حدود میں میں اسلحہ بردار ملزمان ایک گھر میں گھس کر 13 سالہ بچی سمیت دو لڑکیوں کو اغوا کر کے لے گئے۔ اہل خانہ نے تھانے جاکر واقعہ کا مقدمہ درج کرایا لیکن پولیس ملزمان کو گرفتار کرکے خواتین کو بازیاب کرانے میں ناکام رہی۔
نوکوٹ کے قریب 16 میل موری پر 20مسلح افراد دن دیہاڑے ایک گھر میں گھس کر چارد اور چاردیواری کا تقدس پامال کرتے ہیں مردوں بچوں اور خواتین پر تشدد کرتے ہیں اوردو حوا کی بیٹیوں کو اغوا کرلیتے ہیں اس کے بعد کیاہوا سنیے بچیوں اور انکی والدہ کی زبانی?@ShaheerSialvi @ImranKhanPTI pic.twitter.com/0IQrLNZfyI
— faizi ( Lala ) 313 ⚔️✊⚔️ (@Faizankhn11) February 8, 2022
ملزمان ساری رات لڑکیوں کے ساتھ اجتماعی زیادتی اور انہیں بہیمانہ تشدد کا نشانہ بناتے رہے۔ بعدازاں اگلے روز لڑکیوں کو ایک پولیس اہلکار کے گھر چھوڑ کر چلے گئے۔
پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دلبر تنگڑی، عطا محمد تنگڑی اور انیر حیدر تنگڑی سمیت 12 ملزمان کو گرفتار کر لیا جبکہ دیگر 8 ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
پیپلزپارٹی کے مقامی ایم پی اے کی پشت پناہی اور سندھ کی قاتل پولیس کی ملی بھگت سے نوکوٹ میں دن دیھاڑے اگواہ ہونے والی دونوں لڑکیوں کے ساتھ ہونے والا ظلم۔ pic.twitter.com/d2e1m5E4gZ
— عاصم قائم خانی (@Asim_pakistani1) February 7, 2022
دونوں مغوی لڑکیوں کا میڈیکل معائنہ کرایا گیا ہے اور روپوش ملزمان کی گرفتاری کے لیے مختلف پولیس ٹیمز تشکیل دی گئی ہیں جو چھاپے مار رہی ہیں۔
دوسری جانب سندھ حکومت کے ترجمان و مشیر قانون سندھ بیرسٹر مرتضی وہاب نے نو کوٹ میں معصوم بچیوں کے ساتھ پیش آنے والے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس حکام سے واقعہ کی تفصیلی رپورٹ طلب کرلی ہے ۔
بیرسٹر مرتضی وہاب نے ایس ایس پی میرپورخاص سے ٹیلی فون پر رابطہ کرکے واقعہ کی تفصیلات معلوم کیں ۔ ایس ایس پی نے بتایا کہ افسوسناک واقعہ میں ملوث 20 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جن میں بارہ ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔