اسلام آباد: نیپرا نے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 3 روپے 10 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی۔
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے دسمبر کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 3 روپے 10 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی ہے، اور اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) جی نے بجلی 3 روپے 12 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی، جس پر اتھارٹی نے یکم فروری 2022 کو عوامی سماعت کی تھی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق صرف فروری کے مہینے کے بلوں پر ہوگا، اس سے قبل نومبر کا ایف سی اے صارفین سے 4 روپے 30 پیسے جنوری میں چارج کیا گیا تھا، جو کہ صرف 1 مہینے کے لئے تھا، دسمبر کا ایف سی اے نومبر کی نسبت 1 روپے 20 پیسے فروری میں کم چارج کیا جائے گا، اس کا اطلاق ڈسکوز کے تمام صارفین ماسوائے لائف لائن صارفین پر ہوگا، فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی نہیں ہوگا۔
[pullquote]بجلی کی فی یونٹ قیمت میں اضافہ، مریم نواز نے حکومت کو آڑے ہاتھوں لے لیا[/pullquote]
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے حکومت کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں اضافے پر شدید تنقید کی ہے۔
نیشنل الیکٹرک اینڈ پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے فی یونٹ بجلی 3 روپے 9 پیسے مہنگی کر دی ہے۔
اس اضافے پر اپوزیشن رہنماؤں نے شدید تنقید کی ہے اور مریم نواز نے بھی ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
اپنی ٹوئٹ میں مریم کا کہنا تھاکہ یہ واحد حکومت ہے جس میں عوام خود اپنے خلاف لوڈشیڈنگ کرنے پر مجبور ہے۔
انہوں نے کہاکہ بجلی کی قیمتوں میں روزانہ اضافے سے بجلی عوام کے دسترس سے باہر ہوگئی، عوام سے روٹی اور دوسری ضروریات زندگی چھیننے کے بعد عوام سے وہ روشنیاں بھی چھین لی گئیں جو نوازشریف نے لوٹائی تھیں۔