یوکرین روس تنازع: پاکستان کسی کیمپ سیاست کا حصہ نہیں : شاہ محمود قریشی

وزیر داخلہ شاہ محمود قریشی نے روس یوکرین تنازع پر پاکستان کی پوزیشن واضح کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کسی کیمپ سیاست کا حصہ نہیں، وزیراعظم کا دورہ روس دو طرفہ تعلقات کے تناظر میں تھا۔

وزیراعظم عمران خان کے دورہ روس کے حوالے سے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ روس کے دورے کا فوکس یوکرین کی صورتحال سامنے رکھ کرنہیں کیا گیا،ہمارا دورہ دوطرفہ تعلقات کے تناظر میں تھا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے واضح کیا ہے کہ ہمیں کسی کیمپ پالیٹکس کا حصہ نہیں بننا، روس جانے سے پہلے وزیر اعظم ہاؤس میں روس یوکرین صورتحال کا جائزہ لیاگیا، مجموعی سوچ کے تحت فیصلہ کیا کہ پروگرام جوں کا توں رہے گا۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وزیر اعظم نے روس میں اعتماد کے ساتھ پاکستان کا مؤقف پیش کیا۔

یوکرین میں پاکستانی طالب علم کی ہلاکت کی تردید کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ تقریباً 3000 پاکستانی طلبہ یوکرین میں ہیں، کوشش ہے کہ طلبہ کو بحفاظت نکال سکیں، سفارت خانے کی ٹرنوپل منتقلی سے طلبہ کو پولینڈ اور دیگر ممالک منتقل کرنا آسان ہو گا۔

[pullquote]یوکرین میں پھنسے پاکستانیوں کیلئے پولینڈ نے اہم فیصلہ کرلیا[/pullquote]

یوکرین میں پھنسے پاکستانیوں کیلئے یورپی ملک پولینڈ نے اہم فیصلہ کرلیا۔

پولینڈ میں پاکستانی سفارت خانے کے بیان کے مطابق پاکستانی شہری 15 روز کے اندر زمینی راستے سے پولینڈ میں داخل ہوسکتے ہیں۔

پاکستانی سفارت خانے کا کہنا ہے کہ تمام افراد کیلئےکورونا 19 کی پابندیاں اور ویکسینیشن کی شرط معطل کردی گئی ہے۔

خیال رہے کہ روس کی جانب سے یوکرین میں حملے کے بعد ہزاروں غیر ملکی بھی دارالحکومت کیف اور دیگر شہروں میں پھنس گئے ہیں۔

یوکرین میں ہزاروں پاکستانی طلبہ اور دیگر افراد بھی پھنسے ہوئے ہیں جن کی بحفاظت واپسی کیلئے کوششیں کی جارہی ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے