لودھراں میں تحریک انصاف کے بلّے نے جھاڑو پھیر دی

لودھراں…….این اے 154 لودھراں کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج آگئے۔

پاکستان تحریک انصاف کے جہانگیر ترین ایک لاکھ 29ہزار 6063ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے۔

ن لیگ کے صدیق بلوچ 93ہزار 182ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

کامیابی پر پی ٹی آئی کے کارکنوں کا جشن منانے کا سلسلہ جاری ہے۔

جہانگیر ترین کہتے ہیں کامیابی پر لودھراں کے عوام کا شکریہ ادا کرتا ہوں،اب لودھراں کو ترقی کے راستے پرڈالیں گے۔

جہانگیر ترین نے کہا کہ لودھراں کےعوام کواربوں روپےکی رشوت دینےکی کوشش کی گئی،لودھراں کےعوام نے رشوت کومستردکردیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج سے مسلم لیگ(ن)کاسورج غروب ہونا شروع ہوگا۔

تحریک انصاف کے جہانگیر ترین نے آئی بی سی اردو سے گفت گو کر تے ہوئے کہا کہ فوج کی وجہ سے آج دھاندلی نہیں ہو سکی جس کے نتائج بھی سامنے آ رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی اور پنجاب حکومت کے تمام پیکجز کو لودھراں کی غیور عوام نے مسترف کر دیا ۔

مسلم لیگ ن کے صدیق بلوچ نے کہا کہ ابھی نتائج آ رہے ہیں اور ہمیں انتظار کر نا چاہیے ۔ انہون نے کہا کہ ہار جیت سیاست کا حصہ ہے ۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے