بھارت : دو ماہ کی بچی کی لاش مائیکروویو سے برآمد

بھارت میں دو ماہ کی بچی کی لاش مائیکروویو سے برآمد ہوئی۔

دہلی پولیس کے مطابق انہیں گزشتہ روز ایک کال موصول ہوئی جس میں اطلاع دی گئی کہ گھر کے مائیکرویو سے کپڑے میں لپٹی ہوئی بچی کی لاش برآمد ہوئی ہے، اہل خانہ بچی کو اسپتال لے گئے جہاں اس کی موت کی تصدیق ہوگئی۔

پولیس کے مطابق واقعے کے وقت گھر کے تمام افراد بشمول بچی کے والد شاپنگ کے لیے گئے تھے جب کہ گھر پر والدہ، دو ماہ کی بچی اور ان کا 4 سالہ بیٹا موجود تھا۔

پولیس کا کہنا ہےکہ پڑوسیوں نے خاتون کو 4 سالہ بچے کو پیٹتے ہوئے سنا لیکن جب انہیں روکا گیا تو انہوں نے دروازہ لاک کرلیا۔

اہل خانہ کے ایک فرد نے بتایا کہ جب بند کمرے کا دروازہ توڑا گیا تو خاتون بے ہوش تھیں جنہیں اسپتال منتقل کیاگیا جب کہ بچی کو نہ پانے پر اہل خانہ نے اس کی تلاش شروع کردی، گھر کے مختلف حصوں کی تلاشی کے بعد بچی کی لاش مائیکرو ویو سے برآمد ہوئی۔

[pullquote]ماں بچی کی پیدائش سے خوش بھی نہیں تھی: سسر کا بیان[/pullquote]

خاتون کے سسر کا کہنا تھا کہ بچی کو ان کی بہو نے ہی قتل کیا ہے کیوں کہ واقعے کے وقت وہ گھر میں اکیلی تھی اور بچی کی پیدائش سے خوش بھی نہیں تھی۔

پولیس کا بتانا ہے کہ اہل خانہ نے بچی کے قتل کا الزام والدہ پر عائد کیا ہے جس کے بعد خاتون سے تفتیش کی جارہی ہے تاہم بچی کی موت کی وجوہات کا پتا نہیں چل سکا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے