آج ملک بھر میں قائد اعظم محمد علی جناح کا 139واں یوم پیدائش منا یا جائے گا

آج ملک بھر میں قائد اعظم محمد علی جنا ح کا 139واں یوم پیدائش منا یا جارہا ہے اور اس سلسلے میں مختلف تقاریب کا اہتمام کیا جائے گاجس میں قائد اعظم کی زندگی کے مختلف پہلوﺅں پر روشنی ڈالی جائے گی۔

پاکستان کے بانی اور پہلے گورنر جنرل قائد اعظم محمد علی جناح 25دسمبر 1876میں کراچی میں پیدا ہوئے ۔1893میں سترہ برس کی عمر میں وکالت کی تعلیم کے لیے لندن کا سفر کیا اور پھر 1896میں ہندوستان واپس آکر وکالت کے شعبے میں کامیابیاں حاصل کیں ۔ قائد اعظم محمد علی جنا ح نے کانگریس سے سیاست کا آغاز کیا ، جہاں انہوں نے تیز ی کے ساتھ نمایا ں مقام حاصل کیا ،ان کی فہم فراست سے مسلم لیگ کے حلقے بھی متاثر تھے ۔

مسلمانوں پر ہندوں کے بڑھتے ہوئے مظالم اور متعصبانہ رویے نے قائد اعظم کی سوچ کو بدل دیا۔ہندوستان میں وکالت اور سیاست پر اپنے گہرے نقوش مرتب کرنے کے بعد قائد اعظم واپس لندن چلے گئے اور وہا ں قانونی پریکٹس شروع کردی ،یہ وہ دور تھا جب برصغیر میں مسلمانوں کا عملاً کوئی لیڈر نہیں تھا چنانچہ ہندوستان واپس آکر قائد اعظم نے مسلم لیگ کو مسلمانوں کی عظیم سیاسی جماعت میں تبدیل کردیا ۔

انہوں نے 1913میں مسلم لیگ میں شمولیت اختیار کی اورہندوستان کے مسلمانوں کے حق میں آواز اٹھاتے ہوئے الگ ملک
کا مطالبہ کیا ۔محمد علی جنا ح1916میں مسلم لیگ کے صدر بن گئے ۔یہ قائد اعظم کی سیاست قیادت تھی جس نے مسلمانوں کی آزادی اور جداگانہ وطن کے تصور کو تحریک کی شکل دے دی ۔قائد اعظم کی جدو جہد سے آخرکار 14اگست 1947کو پاکستان معرض وجود میں آگیا ۔

آج صبح مزار قائد پر گارڈزکی تبدیلی کی تقریب منعقد کی جائے گی جس میں سیاسی و عسکری رہنماﺅں سمیت دیگر مذہبی رہنما اور عام افراد کی بڑی تعداد شرکت کری گی اور قائد اعظم کو ایصال ثواب پہنچانے کے لیے دعا کریں گے ۔آج ملک کے مختلف شہروں میں یوم قائد کے حوالے سے سیمینارز اور مختلف تقاریب منعقد کی گئی ہیں جن میں قائد اعظم کی زندگی پر روشنی ڈالی جائے گی ۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے