قومی اسمبلی میں شور شرابا، اجلاس پھر ملتوی

وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کے لیے سپریم کورٹ کے حکم پر ہونے والا قومی اسمبلی کا اجلاس شور شرابے کے بعد ساڑھے 12 بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔

قومی اسمبلی کے اجلاس کا 6نکاتی ایجنڈا جاری کردیاگیا ہے ۔وزیر اعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ ایجنڈے کے چوتھے نمبر پر موجود ہے۔ اس سے پہلے وقفہ سوالات، توجہ دلاو نوٹس اور نکتہ اعتراض کو ایجنڈے میں شامل کیا گیا ہے۔

واضح رہے کی 3 اپریل کو قومی اسمبلی اجلاس میں ڈپٹی اسپیکر نے تحریک عدم اعتماد مسترد کرنے کی رولنگ دیتے ہوئے اجلاس کو غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دیا تھا۔ جس کے بعد وزیر اعظم عمران خان نے اسمبلی تحلیل کرنے کے لیے صدر عارف علوی کو ایڈوائس دی تھی۔

صدر عارف علوی نے 3 اپریل کو ہی اسمبلی تحلیل کر دی تھی اور نگران وزیر اعظم کے لیے خطوط بھی لکھ دیے تھے۔ اپوزیشن نے ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔

سپریم کورٹ نےمعاملے کا از خود نوٹس لیتے ہوئے5 دن صورتحال پر سماعت کی ۔ جس کے بعد ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کو غیر آئینی قرار دیتے ہو ئے اسمبلی بحال کر دی گئی تھی اور آج قومی اسمبلی اجلاس بلانے کا حکم دیا گیا تھا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے