وزیراعظم شہباز شریف کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا

پاکستان کے 23ویں وزیراعظم شہباز شریف کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا.

گزشتہ روز ایوان صدر میں منعقدہ تقریب حلف برداری میں قائم مقام صدر مملکت صادق سنجرانی نے نومنتخب وزیراعظم شہبازشریف سے حلف لیا تھا۔

تقریب حلف برداری میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو، سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان، سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی، اختر مینگل، سید امین الحق، مولانا اسعد محمود اور علیم خان بھی موجود تھے۔

واضح رہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدر میاں شہباز شریف 174 ووٹ لے کر پاکستان کے 23 ویں وزیراعظم منتخب ہوئے ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے