لاہور: پولیس نے 13 سالہ ذہنی معذور بچی سے زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا۔
میڈیاکے مطابق لاہور کے علاقے ہنجروال میں 13 سالہ ذہنی معذور بچی سے زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا گیا۔ ملزم نے اعتراف جرم کرتے ہوئے بتایا کہ اس سے قبل بھی بچی کو زیادتی کا نشانہ بناتا رہا ہے۔
ایس ایچ او ہنجروال اور چوکی انچارج نیاز بیگ محمد انیس نے بتایا کہ ملزم ثقلین نے بچی کو زیادتی کا نشانہ بنایا اور فرار ہوگیا، ایس پی صدر حسن جاوید بھٹی نے فوری مقدمہ درج کر کے ملزم کی گرفتاری کیلئے احکامات جاری کیے، جس پر تھانہ ہنجروال نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو چند گھنٹوں کے اندر گرفتار کر لیا۔ ملزم کو مزید تحقیقات کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا