مریم نواز : پاسپورٹ واپسی کے لیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا

ن لیگی نائب صدرمریم نواز نے پاسپورٹ واپسی کے لیےلاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا.

مریم نواز نے عمرے پر جانے اور والد کو لندن ملنے کی غرض سے عدالت سے رجوع کیا ہے۔ درخواست پر سماعت
جسٹس شہباز رضوی کی سربراہی پر مشتمل دو رکنی بینچ کرے گا۔

مریم نواز کی جانب سے سابقہ درخواست کے ساتھ عمرے پر جانے کے لیے اضافی درخواست بھی دائر کی گئی، مریم نے درخواست میں موقف اپنایا کہ 27اپریل کو عمرے کی ادائیگی کے لیے جانا چاہتی ہوں۔

وکیل درخواست گزار نے کہا ہے کہ 2019 کو نیب نے سیاسی بنیادوں پر جھوٹے الزام پر انکے خلاف انکوائری شروع کی ، وہ نیب میں پیش ہوئیں مگر عوام کی ہنگامہ آرائی کی بنا پر بیان ریکارڈ نہ کروا سکیں، لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر انہوں نے اپنا پاسپورٹ عدالت میں جمع کروا دیا تھا۔ مریم نواز اپنے بیمار والد میاں نواز شریف کی تیمارداری کے لئے لندن جانا چاہتی ہے.

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت مریم نواز کا پاسپورٹ واپس کرے تاکہ وہ لندن والد کی تیمارداری کے لئے جا سکیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے