مریم نواز نے پاسپورٹ واپسی کی درخواست لاہور ہائیکورٹ سے واپس لے لی

لاہور: مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف نے پاسپورٹ واپسی کی درخواست لاہور ہائیکورٹ سے واپس لے لی۔

جسٹس علی باقر نجفی اور جسٹس سردار احمد نعیم کی سربراہی پر مشتمل دو رکنی بینچ نے درخواست واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دی۔ وکیل مریم نواز کا مؤقف تھا کہ اعلیٰ قیادت کا حکم ہے کہ درخواست واپس لے لی جائے۔

گزشتہ روز، لاہور ہائی کورٹ کے تیسرے بینچ نے بھی مریم نواز کے عمرہ پر جانے کی درخواست کی سماعت سے معذرت کرلی تھی، جس پر چیف جسٹس نے جسٹس باقر علی نجفی اور جسٹس سردار شمیم پر مشتمل نیا بینچ تشکیل دیا تھا۔

مریم نواز کا درخواست میں مؤقف تھا کہ عمرے کی ادائیگی کے لیے جانا چاہتی ہوں لیکن عدالتی حکم پر پاسپورٹ سرنڈر ہونے کی وجہ سے عمرے کی ادائیگی کے لیے نہیں جا سکتی لہٰذا عدالت عمرے کی ادائیگی کے لیے پاسپورٹ واپس کرنے کا حکم دے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے