: نومبر سے قبل انتخابات کا اشارہ

اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے ہوسکتا ہے نومبر سے پہلے انتخابات کروا دیں۔

وزیر دفاع خواجہ آصف نے غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے دیئے گئے انٹرویو میں دعویٰ کیا کہ ہو سکتا ہے نومبر سے پہلے نگران حکومت چلی جائے اور نئی حکومت آ جائے۔ آرمی چیف جنرل قمر باجوہ خود ہی اعلان کر چکے ہیں کہ انہیں مدت ملازمت میں توسیع نہیں چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ آرمی چیف کی تعیناتی کا طریقہ کار اب عدلیہ کی طرح انسٹی ٹیوشنلائز ہونا چاہیے۔ مجھے معلوم ہے 2028 میں کس نے چیف جسٹس بننا ہے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ آرمی چیف کی تعیناتی کے عمل کو سیاسی بحث کا موضوع ہرگز نہیں بنانا چاہیے اور عمران خان ایسا آرمی چیف چاہتے تھے جو ان کی حکمرانی کے تسلسل کا تحفظ یقینی بنا سکے۔

انہوں نے کہا کہ اگر لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کا نام سینیارٹی لسٹ میں ہوا تو بالکل غور کیا جائے گا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے