اسلام آباد: پی ٹی آئی کے چئیرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ امپورٹڈ حکومت نے سیالکوٹ میں پی ٹی آئی کے کارکنوں اورقیادت کیخلاف جو کیا وہ اشتعال انگیز ہے۔
چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان نے ٹوئٹ میں کہا کہ جو امپورٹڈ حکومت نے سیالکوٹ میں پی ٹی آئی کی قیادت اورکارکنوں کے ساتھ کیا وہ اشتعال انگیز ضرورہے لیکن غیرمتوقع نہیں تھا۔ یہ جرائم پیشہ عناصر کا جتھہ ہے جو ضمانت پرباہر ہے۔ان کا لندن میں بیٹھا سزا یافتہ مافیا باس مخالفین کیخلاف فاشسٹ حربے استعمال کرتا ہے۔ کوئی کسی غلط فہمی میں نہ رہے آج جلسے کے لئے سیالکوٹ جاؤں گا۔
I will be going to Sialkot today, let there be no doubt. What Imported Govt did in Sialkot against our ldrship & workers is outrageous, but not unexpected. This bunch of criminals out on bail & their convict mafia boss in London have always used fascist tactics against opponents
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) May 14, 2022
عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ یہ جب اقتدار میں تھے تو سپریم کورٹ پردھاوا بولا، ماڈل ٹاؤن میں قتل عام کیا، ججوں کورشوت دی۔ نواز شریف خود کوامیرالمومینین قراردینے کی کوشش کی۔ یہ جب اپوزیشن میں ہوتے ہیں تو جمہوریت کا غلط استعمال کرتے ہیں اورتمام جمہوری اقدار مکمل طورپرتباہ کرتے ہیں لیکن لوگ اب ان کے خلاف کھڑے ہوگئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت نے کبھی ان کے جلسے، دھرنے اورریلیاں نہیں روکیں کیونکہ ہم جمہوریت پسند ہیں۔ میں آج سیالکوٹ جاؤں گا اوراپنے تمام لوگوں سےکہتا ہوں کہ وہ عشا کی نماز کے بعد اس فاشسٹ امپورٹڈ حکومت کے خلاف اپنے شہروں اورعلاقوں میں احتجاج کریں۔