سرگودھا: توہین مذہب کا الزام لگا کر بیس سالہ نوجوان نے اسی سالہ بوڑھے کا سر کاٹ دیا

سرگودھا : مورخہ 19 مئی 2022 بروز جمعرات دن تقریباً 1 بجے خوشاب روڈ پر مین بس سٹاپ دھریمہ پر توہین مذہب کا الزام لگا کر بیس سالہ نوجوان نے اسی سالہ بوڑھے شخص کا سر کاٹ دیا .

بوڑھےشخص کی چالیس سال سے دھریمہ بس اڈہ پر سائیکل پنکچر کی دکان تھی . مقتول کا نام محمد شریف المعروف چاچا شریف سائیکلاں والا بتایا جا تا ہے .نوجوان نے تیز دھار خنجر سے پیٹ اور سر کاٹنے کے بعد نعرے بازی شروع کردی کہ میں نے گستاخ رسول ص کو قتل کیا ہے .

پولیس نے ملزم کو آلہ قتل سمیت گرفتار کر لیا ہے .

مقامی لوگوں کے مطابق نوجوان محمد شریف کے پاس سائیکل کا پنکچر لگوانے آتا رہتا تھا اور محمد شریف کے ساتھ اس کا لین دین کا تنازعہ بھی چل رہا تھا . مقامی افراد کے مطابق پولیس نے اس سے پہلے بھی اس نوجوان کو گرفتار کیا تھا .

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے