وزیراعظم کے ریلیف پیکج سے عوام کی مشکلات کم ہوں گی : وزیر اعلیٰ پنجاب

وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے وزیر اعظم شہباز شریف کے گزشتہ روز عوام سے خطاب میں اعلان کیے گئے ریلیف پیکج پر ان کی تعریف کی ہے جبکہ ساتھ ہی پی ٹی آئی کے چیئر مین عمران خان کو تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔

وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے ٹوئٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ‘ویلڈن پرائم منسٹر،یہ ہے وہ احساس جو آپ کا خاصا ہے،یہ ہے وہ حقیقی ریلیف جو عام آدمی کے آنسو پونچھنے کیلئے ہے۔

حمزہ شہباز نے کہا کہ عمران نیازی تم احساس،اخلاقیات،تہذیب سے نابلد ہو، ریلیف دور کی بات،تم نے اپنے دور میں قوم کو تکلیف میں رکھا۔

انہوں نے مزید کہاکہ وزیراعظم شہباز شریف کے ریلیف پیکج سے عوام کی مشکلات کم ہوں گی۔

واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے قوم سے اپنے پہلے خطاب میں پاکستان کے غریب ترین گھرانوں کیلئے 2 ہزار روپے ماہانہ کے فوری ریلیف کا اعلان کیا تھا۔

شہباز شریف نے کہا کہ ہم غریب عوام کو پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے بوجھ سے بچانے کیلئے 28 ارب روپے ماہانہ کے فنڈ سے پیکج کا آغاز کر رہے ہیں جس کےتحت فوری طور پر پاکستان کے ایک کروڑ 40 لاکھ غریب ترین گھرانوں کو 2 ہزار روپے ماہانہ دیے جائیں گے۔ یہ گھرانے ساڑھے 8 کروڑ افراد پر مشتمل ہیں، یہ ریلیف اس کے علاوہ ہے جو بے نظیر انکم سپورٹ کی صورت میں پہلے ہی ان خاندانوں کو دی جارہی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے