خیبرپختونخوا میں وزیراعظم سمیت وی آئی پیز کے لیے سڑکیں بند کرنے پر پابندی عائد

خیبرپختونخوا حکومت نے پی آئی پی کلچر کے خاتمے کا نوٹی فکیشن جاری کرتے ہوئے وزیراعظم سمیت کسی بھی اہم شخصیت کی آمدروفت پر سڑکیں بند کرنے پر پابندی عائد کردی۔

خیبرپختونخوا نے صوبے سے وی آئی پی اور پروٹوکول کلچر کے خاتمے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے جس کے مطابق صوبے میں وزیراعظم نوازشریف سمیت کسی بھی وی آئی پی کی آمد ورفت پر سڑکیں بند نہیں کی جائیں گے جب کہ وی آئی پیز اور وی وی آئی پیز کو قانون کے مطابق سیکیورٹی او رپروٹوکول فراہم کیا جائے گا۔
خیبرپختونخوا حکومت کے اعلامیے کے مطابق صوبے بھر میں وی آئی پیز کے لیے سڑکیں بند کرنے، روٹ لگانے، غیر ضروری اور اضافی پروٹوکول پر پابندی عائد کردی گئی ہے جب کہ یہ پابندی عوام کو مشکلات سے بچانے کے لیے عائد کی گئی ہے۔ صوبائی وزیر عاطف خان کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت نے اپنے وزرا اور مشیروں کے پاس اضافی سیکیورٹی واپس لینے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔

واضح رہے کراچی میں پیپلزپارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری کے پروٹوکول کے باعث 10 ماہ کی بچی کی ہلاکت ہوئی جس کے بعد چیرمین تحریک انصاف عمران خان نے فوری طور پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک کو صوبے میں وی آئی پی پروٹوکول کے خاتمے کی ہدایت کی تھی

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے