نیشنل ایکشن پلان کو نون ایکشن پلان میں بدل دیا گیا ہے:بلاول

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ یہ وہ نیشنل ایکشن پلان نہیں جس پرسب متفق تھے، یہ ن لیگ نیشنل ایکشن پلان ہے،جس کا مقصد مخالفین کے خلاف کارروائیاں کرنا ہے، ہمیں دھمکا کر خاموش نہیں کیا جاسکتا ۔

سابق وزیر اعظم شہید بے نظیر بھٹو کی آٹھویں برسی کے موقع پر تعزیتی جلسے سے خطاب میں بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ہم نیشنل ایکشن پلان کی بھرپور حمایت کرتے ہیں، عوام پوچھتی ہے نیشنل ایکشن پلان کے نام پر صوبوں کے خلاف سازش کب بند ہوگی، فوج دہشت گردی کیخلاف جان کا نذرانہ دے رہی ہے،دوسری طرف وزیرستان کی عوام بے گھر ہے۔

[pullquote]چیئرمین پیپلز پارٹی نے سوال اٹھایا کہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت کون سا بڑا دہشت گرد ، سہولت کار گرفتار کیا، پنجاب کے وزیر داخلہ کے قاتلوں اور سہولت کاروں کو نہیں جانتے؟یہ نیشنل ایکشن پلان نہیں ، ن لیگ ایکشن پلان ہے، نیشنل ایکشن پلان کی نگرانی کے لئے پارلیمنٹ کی نیشنل سیکورٹی بنائی جائے۔[/pullquote]

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ بے نظیر نے جان دے دی لیکن دہشت گردی کے آگے سر نہیں جھکایا، پاکستان کو ملنے والی جمہوریت میری ماں کے خون کا صدقہ ہے، بے نظیر ،نصرت بھٹو ،آصف زرداری کے خلاف جھوٹے مقدمات سے پارٹی کی ٹارگٹ کلنگ کی گئی ، ذوالفقار بھٹو کے قتل کے ذریعہ پیپلز پارٹی کی ٹارگٹ کلنگ کی گئی، سلمان تاثیر اور شہباز بھٹی کو شہید کر کے ٹارگٹ کلنگ کی گئی، اٹھارویں ترمیم سے صوبوں کو اختیار دینے کے معاملے پر پیپلز پارٹی کی ٹارگٹ کلنگ کی گئی۔

[pullquote]ان کا کہنا تھا کہ ہر دور میں پیپلز پارٹی کی ٹارگٹ کلنگ کی گئی جو آج بھی جاری ہے، 2013 کے عام انتخابات میں طالبان اور آر اوز کے ذریعے ٹارگٹ کلنگ کی گئی مگر یہ کوششیں ناکام ہوئیں، ہر وار کے بعد پیپلز پارٹی طاقتور ہوتی رہی،آج پھر پیپلز پارٹی الزامات کی زد میں ہے۔[/pullquote]

چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ میاں صاحب آپ کیوں پی آئی اے اور اسٹیل مل کی بولی لگا رہے ہیں، پیپلز پارٹی کسی صورت عوام کے معاشی قتل کی اجازت نہیں دے گی، تیل کی قیمتیں کم ہونے کا فائدہ عوام کو نہیں دیا جارہا، ماں کا زیور سمجھ کر اداروں کی بولی لگائی جارہی ہے، اپنی جدوجہد سے پاکستان کو امن کا گہوارہ بنائیں گے، تعلیم عام اور محنت کش کے حقوق کا تحفظ ہوگا، کسانوں کو محنت کا معاوضہ ملے گا، نوجوان بے روزگار نہیں ہوں گے۔

شہید والدہ کے برسی کے موقع پر بلاول بھٹو خون کا عطیہ دیتے ہوئے
شہید والدہ کے برسی کے موقع پر بلاول بھٹو خون کا عطیہ دیتے ہوئے

ان کا کہنا تھا کہ پورا ملک دہشت گردی کے اندھیرے میں گھرا ہوا ہے، افغانستان کی سرزمین پر داعش کے جھنڈے لہرا رہے ہیں، جس وفاق کو مضبوط کیااسے کمزور کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، دہشت گردوں کے ٹولے چلا چلا کر الزام لگا رہے ہیں، پارلیمنٹ میں عوام دشمن پارٹی کیخلاف آواز اٹھائیں گے، اگر ہماری آواز نہ سنی گئی تو عوام کی عدالت میں جائیں گے، اب دمادم مست قلندر ہوگا۔

[pullquote]بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف سب سے پہلی آواز میری تھی، اس وقت آپ خاموش تھے، مذاکرات میں مصروف تھے، ایک وقت ایسا آیا کہ آپ سب میرے پیچ پر آگئے۔ بلاول نے الزام لگایا کہ ہم نے دہشت گردوں کیخلاف نرم گوشہ نہیں رکھا، آپ اب بھی رکھتے ہیں۔[/pullquote]

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے