سلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی اور سابق وفاقی وزیر محسن شاہنواز رانجھا کا کہنا ہے کہ شہباز گل کے بعد عمران خان بھی گرفتار ہوں گے۔
محسن شاہنواز رانجھا کا کہنا تھا کہ عمران خان نے کئی غیر قانونی کام کیے، وہ گرفتار تو ہوں گے، جیسے نواز شریف گرفتار ہوئے تھے اسی عدالتی فیصلے کی روشنی میں عمران خان بھی گرفتار ہوں گے، عمران خان کی نااہلی کا ریفرنس بھی ہم نے الیکشن کمیشن میں دائرکیا ہوا ہے۔
شہباز کیخلاف بغاوت کے مقدمےکی سماعت سول عدالت میں کی جائے یا کورٹ مارشل؟ مشاورت جاری
پی ٹی آئی رہنما شہباز گل اسلام آباد سے گرفتار، بغاوت کا مقدمہ درج،
محسن شاہنواز رانجھا کا کہنا تھا کہ مونس الٰہی نے پنجاب پولیس اسلام آباد بھیجنےکی بات اپنے قد سے بڑی کی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ شہباز گل کابیان سنا، بنیادی طور پر وہ بغاوت پر اکسا رہے ہیں۔
اس موقع پر اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر شعیب شاہین نے شہباز گل کی گرفتاری کی مذمت کی۔
ان کا کہنا تھا کہ شہباز گل کو جس طرح گرفتار کیا گیا ایسا فسطائی حکومت ہی کرسکتی ہے، خلاف قانون اقدامات سے معاشی عدم استحکام اور جمہوریت کو نقصان ہوگا۔