صدر کی توہین کیوں کی ؟ نوجوان گرفتار

استنبول: ترکی کی ایک عدالت کے سامنے ایک 17 سالہ مزدور کو صدر رجب طیب اردوغان کی ‘توہین’ کرنے کے الزام میں پیش کیا گیا جس نے نوجوان کو ریمانڈ پر دے دیا ہے۔

خبر رساں ادارے دوغان کی رپورٹ کے مطابق نوجوان جسے ایف ای کے نام سے شناخت کی جارہا ہے، کو صوبہ تکردگ میں اس کے گھر سے حراست میں لیا گیا۔

عدالت نے انہیں مقدمے سے قبل انتظامیہ کی حراست میں دے دیا تاہم ان کے فیس بک پوسٹ کے حوالے سے تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔

[pullquote]ناقدین کا کہنا ہے کہ اگست 2014 میں صدارت کا منصب سنبھالنے والے اردوغان لگاتار آمرانہ رویہ اختیار کرتے رہے ہیں جبکہ ان کی توہین سے متعلق متعدد کیسز منظر عام پر آئے ہیں۔[/pullquote]

اس سے قبل طالب علموں، صحافیوں یہاں تک کہ سابق مس ترکی کو بھی ہدف بنایا جاچکا ہے۔

گزشتہ دسمبر ایک 17 سالہ طالب علم کو اس کی کلاس سے گرفتار کیا گیا تھا جسے بعد میں گیارہ ماہ جیل کی سزا سنائی گئی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے